اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

بجلی بحران، پیپکو نے جبری لوڈ شیڈنگ شروع کردی:
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ ۔2009ء) نیشنل پاور کنٹرول سنٹر نے بجلی کا بحران بڑھنے پر ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے اعلان کردہ شیڈول کے علاوہ جبری لوڈ شیڈنگ بھی شروع کردی ہے۔ لاہور میں پیپکو حکام نے بتایا ہے کہ تربیلا اور منگلا ڈیموں سے پانی کا اخراج مزید کم ہونے کے باعث بجلی کی طلب اور رسد میں فرق ایک ہزار میگاواٹ بڑھ گیا، جس کے نتیجے میں مجموعی قلت ساڑھے تین ہزار میگاواٹ ہو گئی ہے۔ پیپکونے پچھلے ہفتے شہری علاقوں میں زیادہ سے زیادہ چھ گھنٹے اور دیہی علاقوں میں آٹھ گھنٹے لوڈشیڈنگ کا اعلان کیا تھا نیشنل پاور کنٹرول سینٹر اسلام آباد سے تین گھنٹے کی اضافی لوڈ شیڈنگ بھی شروع کر دی گئی۔ حکام کے مطابق صرف لاہور میں رات آٹھ بجے سولہ گرڈ سٹیشن جبری لوڈ شیڈنگ کے تحت بند کرائے گئے۔

27/03/2009 19:17:00 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے