اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

جون سے قبل بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ کیا جا سکتا ہے،مشیر خزانہ:
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جنوری۔2009ء)مشیر خزانہ شوکت ترین نے عندیہ دیا ہے کہ جون سے قبل بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے اور اس حوالے سے دی جانے والی سبسڈی مکمل طور پر ختم کردی جائے گی ۔ اسلام آباد میں پاکستان مائیکروفنانس نیٹ ورک کے زیر اہتمام صارفین کے لئے ضابطہ اخلاق کے اجراء کی تقریب کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پاک بھارت کشیدگی اور ملکی دفاعی ضروریات کے پیش نظر دفاعی بجٹ میں اضافہ کرنا ہوگا جبکہ پیٹرولئیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچایا جائے گا ۔ایک سوال پر انہوں نے بتایا کہ افراط زر ایک اہم مسئلہ ہے تاہم افراط زر کی شرح سنگل ڈیجٹ میں لے آئیں گے مشیر خزانہ نے بتایا کہ ورلڈ بنک سے پانچ سو ملین ڈالر جبکہ ایشیائی ترقیاتی بنک سے دو سو ملین ڈالر جلد مل جائیں گے جبکہ فرینڈز آف پاکستان کے مارچ میں وزارتی سطح کے اجلاس سے قبل فروری میں انہیں اپنی ضروریات سے آگاہ کردیا جائے گا ۔ قبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے زور دیا کہ ملک میں مائیکروفنانس کے موجودی اٹھارہ لاکھ صارفین کی تعداد ایک سال میں اٹھارہ ملین تک لائی جانی چاہئے ۔ اس موقع پر دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔



26/01/2009 15:16:41 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے