اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

وفاقی وزیر پانی وبجلی نے متاثرین کے کیمپوں کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قراردیدیا،کیمپوں میں دس ہزار پنکھوں کا اعلان ، فوجی آپریشن میں اب تک پچاس فیصد کامیابی ہوئی ہے ، راجہ پرویز اشرف کا مردان میں خطاب:
مردان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مئی۔2009ء) وفاقی وزیر برائے پانی وبجلی راجہ پرویز اشرف نے منگل کو مردان میں شیخ یاسین ٹاؤن میں قائم ریلیف کیمپ کا دورہ کیا ، شیخ یاسین اور شیخ شہزاد نے کیمپوں کے متاثرین کلیئے دس ہزارپنکھوں کی فراہمی کا اعلان کردیا ، اس موقع پر پاکستان بیت المال کے ایم ڈی زمرد خان بھی ان کے ہمراہ تھے ، متاثرین مالاکنڈ ڈویژن سے خطاب اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ متاثرین کے کیمپوں میں آئندہ کیلئے بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی ، تاکہ متاثرین کو گرمی کے موسم میں کسی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے ، انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ مالاکنڈ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے متاثرہ سرکاری ملازمین کو تنخواہیں دی جائینگی ، تاکہ حکومتی امداد کے علاوہ وہ اپنے بال بچوں کا پیٹ پال سکیں ، انہوں نے کہا کہ عوام کے تعاون سے پاک فوج کے جوانوں کو پچاس فیصد کامیابی حاصل ہوئی ہے جبکہ بہت جلد مالاکنڈ ڈویژن سے عسکریت پسندوں کا صافای کردیا جائیگا ، انہوں نے کہا کہ حکومت کو متاثرین کے مسائل کا بخوبی علم ہے ، جبکہ حکومت ان کے مسائل کے حل میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کرے گی ، حکومت فوجی آپریشن جلد سے جلد ختم کرنے کی خواہاں ہے ، مگر جب تک ایک بھی عسکریت موجود ہوگا ، پاک فوج کاآپریشن جاری رہے گا، تاکہ عسکریت پسندوں کا خاتمہ ہو اور متاثرین باعزت طریقے سے اپنے گھروں کو واپس چلے جائیں

19/05/2009 20:41:58 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے