ملک میں بجلی کا شارٹ فال انیس سو دس میگاواٹ تک پہنچ گیا:
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔20مئی 2009 ء)ملک میں بجلی کا شارٹ فال انیس سو دس میگاواٹ تک پہنچ گیا ہےجبکہ گرمی میں اضافے کے ساتھ شارٹ فال میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ وزارت پانی و بجلی کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداوار بارہ ہزار چار سو اکسٹھ جبکہ مانگ چودہ ہزار تین سو اکہتر میگاواٹ ہے۔ ای ایس سی کو بجلی کے بحران پر قابو پانے کیلئے چھ سو ستر میگاواٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔ ہائیڈرل پاور جنریشن چار ہزار سات سو سینتالیس میگاواٹ ہے۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




