اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

جون تک بجلی سسٹم میں آجائے گی، راجہ پریز اشرف:
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19فروری ۔2008ء) وفاقی وزیر پانی و بجلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ جون تک ایک ہزار اور ستمبر تک ڈھائی ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں آجائے گی جبکہ آئندہ دو سال میں کوئلے سے دوہزار میگاواٹ بجلی کی پیداوار شروع ہوجائے گی۔ یہ بات انہوں نے لاہور میں صحافیوں سے گفتگو میں کہی۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ دوہزارپندرہ تک پندرہ ہزار ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل کرنا ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ گیارہ سال میں بجلی کی پیداوار میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ حکومت بجلی کے بحران کو مواقع میں تبدیل کردے گی۔ بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے سنجیدہ اقدامات کئے جارہے ہیں۔

19/02/2009 14:06:04 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے