اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

نال ،بجلی کی بد ترین لوڈشیڈنگ 14گھنٹے تک پہنچ گئی ،کاروبار زندگی مفلوج ہوگئی:
نال (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین27دسمبر2008 )نال میں بجلی کی بد ترین لوڈشیڈنگ 14گھنٹے تک پہنچ گئی غیر اعلایہ لوڈشیڈنگ نے کاروبار زندگی مفلوج بنا کر رکھ دی تفصیلات کے مطابق نال گردونواح میں جاری غیر اعلانیہ بد ترین طویل لوڈشیڈنگ 14گھنٹے تک پہنچ گئی شدید سردی میں طویل لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا دو بھر کردیا ہے واپڈا کی جانب سے کوئی لوڈشیڈنگ شیڈول جاری نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو سخت مشکلات درپیش آرہی ہیں علاقے میں کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے دکاندار زمینداروں کو روزانہ لاکھوں کے نقصانات پیش آرہی ہیں جبکہ گھریلو صارفین خصوصا عورتوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے بجلی کی آنکھ مچولی سے تمام زندگی کے شعبے متاثر ہورہے ہیں توانائی کے اس بحران سے علاقہ میں کاروبار کو شدید دھچکا لگایا گیا ہے ۔

27/12/2008 18:40:28 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے