UrduPoint.com. <Home Page>
 

اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

حکومت قوم کو بجلی کے بحران اور لوڈشیڈنگ کے عذاب سے جلد نجات دلائے گی:
پشاور(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین14جنوری2009 )صوبائی وزیر محنت شیر اعظم وزیر نے کہا ہے کہ آٹا بحران کے خاتمے کی طرح موجودہ حکومت قوم کو بجلی کے بحران اور لوڈشیڈنگ کے عذاب سے بھی جلد نجات دلائے گی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار آج پشاور میں مختلف وفود سے ملاقاتوں کے دوران گفتگو کے موقع پر کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ حکمرانوں سے یہ بحران بھی ہمیں ورثے میں ملا کیونکہ 63ارب روپے کے واجبات حکومت کے ذمے واجب الادا تھے جب اقتدار منتخب عوامی حکومت کو سونپا گیا جبکہ ہم نے اقتدار سنبھالتے ہی پہلا کام یہی کیا کہ پہلے مرحلے میں سخت معاشی دباؤ کے باوجود 7ارب روپے بجلی کے واجبات کی مد میں فی الفور ادا کر دیئے اور بعد ازاں دوسرے مرحلے میں بھی 28ارب روپے کے خطیر واجبات کی ادائیگی قومی مفاد میں ترجیحی بنیادوں پر مکمل کر دی جس کے نتیجے میں ملک و قوم کو بجلی کے بحران سے کافی حد تک چھٹکارا مل گیا۔ انہوں نے اس موقع پر مزید بتایا کہ آئندہ ماہ باقیماندہ بجلی کے واجبات جو28ارب روپے رہ گئے ہیں بھی کلی طور پر ادا کر دیئے جائیں گے جس سے بجلی کی ترسیل مزید بہتر ہو جائے گی اور لوگوں کو لوڈشیڈنگ کی درپیش مشکلات سے مکمل نجات مل جائے گی۔ صوبائی وزیر نے اس موقع پر بتایا کہ دراصل ملک میں 50فیصد بجلی آئی پی پیز پیدا کر رہی ہیں جبکہ 50فیصد بجلی ہائیڈل پاور پراجیکٹس اور دیگر ذرائع سے واپڈا خود پیدا کر رہا ہے جبکہ ملک میں ترقی کی رفتار تیز ہونے کی بدولت اور بجلی کی مانگ میں دن بدن اضافے کی وجہ سے طلب اور رسد میں فرق آئے روز بڑھتا ہی چلا جا رہا ہے لیکن ماضی کے حکمرانوں نے اس اہم قومی مسئلے کے حل کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جس سے صورتحال اتنی گھمبیر شکل اختیار کر گئی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت چونکہ منتخب عوامی حکومت ہے لہذا ہمیں اپنی عوام کی مشکلات کا مکمل احساس ہے اور ہم اس سلسلے میں ترجیحی اور ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ حکومت کے ان عوامی اور فلاحی اقدامات کے نتیجے میں آٹے کے بحران کے خاتمے میں کافی مدد ملی ہے جبکہ گھی ،خوردنی تیل، پٹرول،ایندھن اور روزمرہ استعمال کی دیگر اشیائے خوردنی کی چیزوں کی وافر مقدار میں سپلائی اور فراہمی کے ساتھ ساتھ ان کی قیمتوں پر بھی قابو پانے کے علاوہ ان کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی بھی واقع ہوئی ہے اور اب حکومت کی کوشش ہے کہ مختلف اشیاء کی قیمتوں میں کمی کا براہ راست فائدہ عام لوگوں تک پہنچانے کیلئے بھی مناسب عملی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے اس موقع پر موجود لوگوں کے مسائل بھی سنے اور انہیں حل کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کی یقین دہانی بھی کرائی۔

14/01/2009 19:13:27 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے
 

 

 


 

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian, Site Maps
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
Quick Mart
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Langkawi Point
Quick Mart Pakistan
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Day gifts to Pakistan. Gifts for Eid, gifts for Eid, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz ,Valentine's Day gifts, valentine day, lovely gifts, pakistani love gifts, send gifts to Pakistan

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2013. All rights reserved.