اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

آئیسکو کا صارفین بجلی سے اضافہ شدہ رقم اقساط میں لینے کا فیصلہ:
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 04فروری2009 ) ترجمان الیکٹرک سپلائی کمپنی نے اپنے معزز صارفین کو بجلی کے بلوں میں درج نئے ٹیرف سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہاہے کہ بجلی کا جو نیا ٹیرف ستمبر 2008ء سے لاگو ہوا ہے ، یہ باقاعدہ تیرہ نومبر 2008ء کو نیپرا کی جانب سے جاری کیا گیا چونکہ ٹیرف کی منظوری نومبر میں ہوئی اس وجہ سے ستمبر 2008ء اوراکتوبر 2008ء کے زیادہ تر بجلی بل پرانے ریٹس پر ہی جاری ہوئے ، ترجمان کے مطابق صارفین بجلی کی سہولت کی خاطر پیپکو / آئیسکو انتظامیہ نے فرق شدہ رقم کو چار اقساط میں لینے کا فیصلہ کیا ہے ، آئیسکو ترجمان نے بتایا کہ صارفین بجلی کے جنوری 2009ء کے بلوں میں اس پہلی قسط کو شامل کیا گیاہے ، تاکہ وہ اپنے ذمے بقایا رقم کی ادائیگی باآسانی کرسکیں ۔

04/02/2009 20:29:43 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے