اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

تربیلا ڈیم سے سال 2008ء کے دوران 13 ہزار 993 ملین کلو واٹ فی گھنٹہ بجلی کی پیداوار ہوئی ، واپڈا ذرائع:
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔26جنوری 2009 ء) تربیلا ڈیم سے سال 2008ء کے دوران 13 ہزار 993 ملین کلو واٹ فی گھنٹہ بجلی کی پیداوار ہوئی۔ اگست 2008ء کے دوران تربیلا ڈیم سے بجلی کی ماہانہ پیداوار سب سے زیادہ 3 ہزار 625 میگاواٹ رہی جبکہ جنوری 2008ء میں یہ پیداوار صرف 282 میگاواٹ رہی جو سال میں سب سے کم ہے۔واپڈا کے ذرائع کے مطابق فروری 2008ء کے دوران 684 میگاواٹ، مارچ کے دوران 449، اپریل کے دوران 515، مئی کے دوران 1383، جون 2508، جولائی 3313، اگست 3625، ستمبر 3334، اکتوبر 1868، نومبر 1405 جبکہ دسمبر میں بجلی کی ماہانہ پیداوار 454 میگاواٹ رہی۔ ذرائع کے مطابق بجلی کی پیداوار کا تعلق ڈیم میں پانی کی سطح اور اخراج سے ہوتا ہے۔پانی کی سطح بلند ہو اور زیادہ پانی خارج کیا جا رہا ہو تو پیداوار بڑھ جاتی ہے جبکہ پانی کی قلت کے باعث بجلی کی پیداوار میں کمی آ جاتی ہے۔

26/01/2009 12:37:53 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے