اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

رینالہ خورد اور اس کے مضافات میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھ کر18 گھنٹوں پر محیط ہو گیا:
رینالہ خورد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔31دسمبر 2008 ء)رینالہ خورد اور اس کے مضافات میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھ کر18 گھنٹوں پر محیط ہو گیا طویل ترین غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث شہری بلبلا اٹھے‘طلباء کی پڑھائی شدید متاثر جبکہ صحافیوں کو بھی خبروں کی ترسیل میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا-تفصیلات کے مطابق رینالہ خورد اور اس کے مضافات میں سردی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی یکدم بجلی کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں بھی غیر معمولی اضافہ کر کے اسے 18گھنٹوں پر محیط کر دیا گیا ہے اس طرح دن میں صرف وقفہ وقفہ سے چارگھنٹوں کیلئے بجلی کی ترسیل کی جاتی ہے جس کی وجہ سے شہری شدید متاثر اور کاروبار نہ ہونے کے برابر رہ گیا ہے دوسری طرف سینکڑوں کا طلباء رات کے وقت امتحانات کی تیاری سے بھی محروم دکھائی دیتے ہیں جس کی وجہ سے ان کا مستقبل بھی خطرے میں نظر آتا ہے-صحافیوں اور دیگر دفتری کارکنوں کی ورکنگ استعداد بھی بری طرح متاثر دکھائی دیتی ہے-

31/12/2008 13:06:17 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے