اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

جون تک بجلی کے نرخ بڑھا دیں گے، حکومت کی آئی ایم ایف کو یقین دہانی:
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7اپریل ۔2009ء) حکومت نے آئی ایم ایف کو قرضے کی دوسری قسط کے حصول کے لیے بھیجے جانے والے خط میں جون2009 تک ملک بھر میں بجلی کے نرخوں میں اوسطاً4 فی صد تک اضافے کی یقین دہانی کرادی ہے۔یہ بات عالمی مالیاتی ادارے کے ویب سائٹ پرجاری ہونے والے ایک اعلامیئے میں کہی گئی ہے۔حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کو قرضے کی قسط کے حصول کے لیے یہ یقین دہانی16 مارچ2009 کو جمع کرائے جانے والے خط میں کرائی گئی ہے۔حکومت نے پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے خسارے اور دوسرے آپریشنل اخراجات کو کم کرنے کے لیے بجلی کے نرخوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے جس کی اقتصادی رابطہ کمیٹی پہلے ہی منظوری دے چکی ہے۔عوام پہلے ہی بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ سے پریشان ہیں جس سے نہ صرف گھریلو بلکہ کاروباری صارفین بھی متاثر ہورہے ہیں۔ دوسری جانب مہنگی بجلی اور زائد شرح سود کے باعث پیداواری شعبے کی لاگت میں اضافہ ہورہا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ بجلی کے نرخوں میں اضافہ ملک کے سترہ کروڑ عوام پر مہنگائی کا ایک اور بوجھ ہوگاجس سے ان کی پریشانی میں مزید اضافہ ہوگا۔

07/04/2009 15:19:53 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے