Anaar - Article No. 758

Anaar

انار - تحریر نمبر 758

یہ ہیپا ٹائٹس کے مریضوں کے لیے انتہائی مفید ہے

بدھ 26 اگست 2015

ثناء لیاقت علی:
پھلوں کا استعمال صحت کوبرقرار رکھنے میں اہم کردارادا کرتا ہے ۔ پھلوں میں وٹامنز اے ، بی ،سی ہائیڈروکلورک ایسڈ وغیرہ وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں جوغذا کوزود ہضم بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔ پھلوں میں بہت سی بیماریوں کا علاج موجود ہے اگر موسم سرما کے پھلوں کا جائزہ لیں تو اس میں ایک بہترین پھل انار ہے ۔
انار موسم سرما کا بہترین پھل ہے اللہ تعالیٰ نے انار کو تاجدار پھل بنایا ہے سردیوں کی آمد کے کچھ ہفتے پہلے سے انار مارکیٹ میں آجاتے ہیں ۔ بازاروں میں دکانوں میں ریڑھیوں میں انار کے ڈھیر دکھائی دیتے ہیں ۔ انار کی تمام اقسام ترش نہیں ہوتی بلکہ انار کی اقسام شہد کی سی میٹھاس رکھتی ہیں ۔ میٹھے انار کا سائز ایک کینو کے برابر ہوتا ہے اس کی ایک قسم قندھاری ہے ۔

(جاری ہے)

قندھاری انار قدرے سائز میں بڑا ہوتا ہے اس کی جلد سخت ہوتی ہے اور چمڑے کے مانند ہوتی ہے اس کے اندر سرخ اور گلابی رنگ کے چمکدار موتیوں جیسے رس بھرے دانے ہوتے ہیں ۔ انار او ر انسان کا ساتھ بہت پرانا ہے ۔ مختلف تہذیبوں اور اقوام میں اس سے بہت سی ضرب الامثال اور محاورے بھی منسوب ہیں ۔
” انار کا اصل وطن ایران ہے اور اس کی باقاعدہ کاشت بھی سب سے پہلے وہیں سے شروع ہوئی انار کا ذکر قرآن مجید میں بھی آتا ہے ۔
اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک میں انار کو جنت کا ایک پھل قراردیا ہے انارکی کاشت پر خطے میں ہوتی ہے ۔ انار میں فولاد اور ہائیڈروکلورک ایسڈ موجود ہوتے ہیں ۔ انار کھانے سے بھوک کھل کر لگتی ہے ۔ انار کے پاؤ جوس میں دو چپاتیوں کے برابر غذائیت موجود ہوتی ہے ۔ اس میں نشاستہ دار اجزاء کم اور وٹامن بی کی کافی مقدار موجود ہوتی ہے ۔ انار میں موجود نمک کاتیزاب معدے کو طاقت اور غذا کو ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے ۔
اگر دست لگ جائیں اور پیٹ خراب ہوجائے تو انار کھانے سے پیٹ بالکل ٹھیک ہوجاتا ہے ۔ انار کا جوس ڈینگی بخار کے لیے بے حد مفید ہے کیونکہ یہ ہمارے جسم کے Red Cellsکے ساتھ ہماری وقوت مدافعت کو بھی بڑھاتا ہے اگرچہ اسے زیادہ کھانے سے قبض کی شکایت بھی ہوسکتی ہے ۔ تاہم یہ دل کو تقویت بخشتا ہے ، معدے کو مضبوط بنتا ہے اور غذا کو جلد ہضم ہونے میں مدد دیتا ہے یہ جلد اور آنتوں کو بھی تقویت بخشتا ہے ۔
یہ جگر اور آنتوں کو بھی وقت بخشتا ہے ۔ یہ ہیپاٹائٹس اے ، بی ، سی کے علاج میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ ہیپاٹائٹس کے مریضوں کو انار کے جوس کا کثرت سے استعمال کرنا چاہیے کیونکہ یہ جگر کو قوت بخشتا ہے ۔ انار جسم میں صاف خون پید اکرتا ہے ۔ ورم ، جگر ، یرقان ، سینے کے درد گرم کھانسی ، تلی کے امراض میں مبتلا مریضوں کے لئے میٹھا انار اور اس کا استعمال بے حد مفید اور قدرتی غذاہے ۔
میٹھا انار نزلے کا خاتمہ کرتا ہے ۔ گلے کی خراش کورکتا ہے اور آواز کو صاف کرتا ہے ۔ جن افراد کو پیاس زیادہ لگتی ہے وہ اگر انار کو متواز استعمال مناسب مقدار میں رکھیں تو یہ پیاس لگنے کی شدت کو ختم کردیتا ہے ۔
خون کی کمی کے لیے اگر اسے مسلسل استعمال کریں تو جلد ہی جسم میں خون کی مقدار بڑھنے لگے کی اور زردی کی جگہ سرخی لینے لگتی ہے ۔
معدے کی کمزوری یاسردی کی وجہ سے آپ کے ہونٹ سفید ہونے لگیں اور آپ کو اس کے علاج کی فکر ستانے لگے تو پریشان ہونا چھوڑدیں فوراََ بازار کا رُخ کریں انار لائیں اور مناسب مقدار میں اس کا استعمال روزانہ کریں ۔ چندروز کے استعمال سے فرق آپ کو خود معلوم ہوجائے گا ۔ اگر آپ کو اپنے خاندان کی صحت عزیز ہے تو پھر انار کا استعمال اپنا معمول لیجئے۔

Browse More Ghiza Aur Sehat