Dahi Meday Ki Tezaabiat Ka Khaatma Karta Hai - Article No. 818

Dahi Meday Ki Tezaabiat Ka Khaatma Karta Hai

دہی معدے کی تیزابیت کاخاتمہ کرتاہے - تحریر نمبر 818

ہم میں سے کون ہے جوبیکٹیریا کے نام سے ہی خوفزدہ نہیں ہوتا اور اس سے بچاؤ کی تدبیرنہیں کرتا لیکن دہی ایسا (Probiotice) ہے جوصحت کے کئی مسائل حل کردیتا ہے۔

منگل 17 نومبر 2015

احمد جلیل:
ہم میں سے کون ہے جوبیکٹیریا کے نام سے ہی خوفزدہ نہیں ہوتا اور اس سے بچاؤ کی تدبیرنہیں کرتا لیکن دہی ایسا (Probiotice) ہے جوصحت کے کئی مسائل حل کردیتا ہے۔غیر صحت بخش غذائیں کم پانی کااستعمال ہروقت تشویش یا انتشار کی کیفیت میں رہنا یاکسی طویل بیماری کے بعد نظام ہاضمہ کابری طرح متاثر ہونا ایسی کیفیات اور ویے ہیں جن سے لوگ اکثر وبیشترمتاثر ہوتے ہیں لیکن ان مسائل پرتوجہ نہیں دیتے۔
جس وقت کسی بیماری کے علاج کے طور پراینٹی بایوٹکس استعمال کرناناگزیرہوجائے تو عموماََمنہ خشک ہونے اور رنگت کے زرد پڑجانے کی شکایت میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔
ہماری غذا خاص کرکھانوں میں دہی کااستعمال ہوتا ہے۔مشرقی لوف رائتے اور چٹنیوں میں دہی شامل کرتے ہیں یا میٹھے دہی سے کھانے کااختتام کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس شکل میں یہ معدے میں اچھے اور برے بیکٹیریا کاایک توازن قائم کرتا ہے۔

اگرہم کئی روزتک کسی بھی شکل میں دہی نہیں کھاتے تواس کا مطلب ہے کہ صحت خراب کرنے والے بیکٹیریا اپنے قدم جمالیں گے۔ اینٹی بایوٹکس کے مضرصحت اثرات اچھے بیکٹیریا کوماردیتے ہیں‘اسی وجہ سے چہرے اور پورے جسم کی ہئیت اور رنگت متاثر ہوتی ہے۔ مختلف تیزابی ردعمل معدے میں سرائیت کرجانے کی صورت میں نئی شکایات پیدا ہوتی ہیں جن میں قبض‘ اسہال، دستوں کی بیماری یاقے کی صورت میں بدنظمی جیسے مسائل پیداہوسکتے ہیں۔
جسم کامدافعتی نظام درست کرنے کیلئے دہی کا استعمال بڑھادینا چاہیے۔ معدے میں تیزابیت کے خاتمے اور ٹھنڈک کے احساس کیلئے دہی نہایت اکسیرپروبایوٹکس ہے۔ یہ دودھ یادیگر غذاؤں سے پیداہونے والی حساسیت کاخاتمہ کرتا ہے۔عام طور پراسہال کی صورت میں دہی کوبطور دوا استعمال کریں تو چونکانے والے نتائج سامنے آتے ہیں یہ توانائی کامئوثرترین ذریعہ ہے۔

جلد کے لیے مفید․․
ماں بننے والی خواتین غذائی عادتوں کی تبدیلی کے باعث حساسیت کاشکارہوسکتی ہیں۔نوعمر بچے بدہضمی کاشکار ہوسکتے ہیں اسی طرح مختلف گرم تاثیر والی یامقوی غذاؤں کے استعمال کے بعد الرجی کی شکایت دہی کھانے سے دور ہوسکتی ہے۔طبی ماہرین کہتے ہیں کہ بیرونی علاج کے طور پر ادویات کااستعمال جاری رکھنے میں کوئی قباحت نہیں لیکن اگرغذائی ولاج میں محتاط رویہ اپنالیاجائے یعنی دہی کااستعمال جاری رکھا جائے توتکلیف سے بہت جلد چھٹکارا مل سکتا ہے۔
بچوں میں جلدی خارش چھوٹے چھوٹے دانے نکلنے اورAtopic Eczema سے نجات کیلئے دہی استعمال بڑھا لینا چاہیے۔
دہی چہرہ نکھارتاہے․․․
نوجوان بچیوں کوکیل مہاسوں اور دانوں کے علاوہ چہرے کے دورنگی ہونے کی شکایت ہوسکتی ہے۔ماہرین کے مطابق پچاس فیصد کیسز میں دہی نے ہارمونز کے نظام کوتوازن دے کرچہرے کوان مسائل سے نجات دالادی جس کیلئے ایکنی لوشنزوغیرہ استعمال کیے جاتے رہے تھے تاہم ڈائیٹیشنز کے مطابق دہی کااستعمال روزانہ کرنا بہترنتائج دیتا ہے۔

دہی صاف اور تازہ استعمال کیاجائے توبہتر ہے۔کھٹی دہی میں غذائیت کی تاثیر تبدیل ہوجاتی ہے لیکن اگر اسے ماسک یاابٹن کے طور پر استعمال کرنا چاہیں توبہترافادیت رکھتا ہے یاپھر شہد کے ساتھ معتدل کرلیاجائے توموافق آتاہے۔

Browse More Ghiza Aur Sehat