Grapefruit Jismani Nizam Ki Karkardagi Barhata Hai - Article No. 807
گریپ فروٹ جسمانی نظام کی کارکردگی بڑھاتا ہے - تحریر نمبر 807
شائد کوئی پھل یاجوس کی ایسی دکان ہوجہاں آپ کوگریپ فروٹ نہ دکھائی دیتا ہو۔اس کاحجم سنگترے سے بڑااور رنگت سبزاورزردمائل ہوتی ہے۔
منگل 3 نومبر 2015
شائد کوئی پھل یاجوس کی ایسی دکان ہوجہاں آپ کوگریپ فروٹ نہ دکھائی دیتا ہو۔اس کاحجم سنگترے سے بڑااور رنگت سبزاورزردمائل ہوتی ہے جبکہ ذائقہ کڑواہٹ ملی ترشی پرمبنی ہوتا ہے۔لوگ عماماََاس کی ترشی کی وجہ سے اسے کم سے کم استعمال کرتے ہیں بلکہ اکثر اسے دوسرے پھلوں کے رس میں ملا کرتیار کیاجاتاہے تاکہ اس کی ترشی یاکھٹاس کوکم کیا جاسکے۔تاہم بعض لوگ ایسے بھی ہیں جوسرے سے اسکو کھانے کے لئے تیار ہی نہیں ہوتے حالانکہ قدرت نے اس میں لیموں،سنگترے اور دیگر سٹرس پھلوں جیسی خصوصیات بھی رکھی ہیں۔یہی وجہ ہے کہ اسے مختلف امراض کابہترین علاج بھی تصورکیاجاتا ہے۔
ماہرین کے مطابق جوڑوں کے درد اور ورم میں اس کااستعمال بہت مفید ہوتاہے۔
(جاری ہے)
اس کاجوس پینے سے جوڑوں اور ہڈیوں میں موجود مضر صحت مادے خارج ہوجاتے ہیں جوعموماََزیادہ گوشت ،میدہ کشیدشدہ آتے اور پالش کئے ہوئے چاول کے کھانے کے باعث پیداہوتے ہیں۔
محققین کے مطابق جوافراد بے چھنے آٹے کی روٹی،بغیر پالش چاول اور گوشت کی بجائے سبزیاں زیادہ کھاتے ہیں وہ عموماََ جوڑوں کے درد معدے کے امراض اور دیگر چھوٹے چھوٹے امراض سے بھی محفوظ رہتے ہیں۔گریپ فروٹ میں قدرتی ایسپرین موجودہوتی ہے۔اسی لئے اسے سیلی ایسڈکابہترین اور موثر ذریعہ خیال کیاجاتا ہے۔ گریپ فروٹ میں موجود ایسپرین کی خاص بات یہ ہے کہ اسے کھانے سے کسی قسم کے سائیڈ افیکٹ کاسامنا نہیں کرنا پڑتا ہے۔ گریپ فروٹ کارس اور گودا تواپنی جگہ فائدہ مندہوتا ہے تاہم اس کے چھلکے بھی بہت مفید اور کارآمد چیزہیں۔بلخصوص سردیوں کے موسم میں جب نزلہ زکام اور دیگر چھوٹے چھوٹے امراض عام ہوتے ہیں توگریپ فروٹ کے خشک کئے ہوئے چھلکوں کوتازہ خشک پودینے کے ساتھ ملاکرچائے بہت فائدہ دیتی ہے۔خاص طورپر معمر اور بوڑھے افراد جنہیں سردیوں کے موسم میں ٹھنڈلگنے اور زیادہ بیمارہونے کاخدشہ ہواُن کے لئے یہ چائے انتہائی فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔دن میں تین یا چار مرتبہ پینا ضروری ہے۔
گریپ فروٹ کے اجزاء میں زخموں کوجلد خشک کرنے اور انہیں خراب ہونے سے بچانے کی صلاحیت بھی موجودہوتی ہے۔ اگرکسی جگہ کٹ لگ جائے اور کوئی چھوٹازخم آجائے تو اُس پرگریپ فروٹ کی پتلی سی پرت رکھ کراوپر سے پٹی باندھ دیں زخم نہ صرف خراب ہونے سے محفوظ رہے گا بلکہ جلد بھر بھی جائے گا۔اس پھل کی خوبی یہ ہے کہ اسے کھانے سے جسم کاکوئی ایک فعل تیز نہیں ہوتا بلکہ جسمانی نظام کی مجموعی کارکردگی بھی بڑھ جاتی ہے اور تمام اعضاء زیادہ فعال ہوجاتے ہیں۔اس کا رس جگر کا خون پیداکرنے کی صلاحیت بڑھادیتا ہے جس سے زیادہ صالح خون پیداہوتا ہے۔اس طرح معدے کی کارکردگی بھی بڑھ جاتی ہے اور خوراک جلد ہضم ہوکرجزوبدن بنتی ہے۔ آنتیں نرم اور نقصان دہ آلائیشوں سے پاک ہوجاتی ہیں۔زیادہ کھانا کھالیا جائے تو گریپ فروٹ کا جوس پینے پیٹ ہلکا پھلکا ہوجاتا ہے اور طبعیت کابوجھل پن دور ہو جاتا ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق گریپ فروٹ کوتنہا کھائیں یااس میں دیگر پھلوں کارش ملاکراستعمال کریں دونوں صورتوں میں یہ صحت کے لئے مفید اور کارآمد ہے۔تاہم ایسے افراد جن کے گلے خراب ہوں یاجنہیں کھٹی چیزیں راس نہ آتی ہوں وہ اسے سوچ سمجھ کے استعمال کریں۔
Browse More Ghiza Aur Sehat
کھٹا میٹھا مزیدار انار
Khatta Meetha Mazedar Anar
بھنڈی ۔ جادوئی اثر رکھنے والی سبزی
Bhindi - Jadui Asar Rakhne Wali Sabzi
جو کا پانی
Jau Ka Pani
صحت کے لئے ہلدی بھی ضروری
Sehat Ke Liye Haldi Bhi Zaroori
ہم ٹماٹر کیوں کھائیں
Hum Tomato Kyun Khayen
ملیٹھی ۔ لاجواب دوا
Mulethi - Lajawab Dawa
زیتون کے استعمال سے درد غائب
Zaitoon Ke Istemal Se Dard Gayab
روزہ اور صحت
Roza Aur Sehat
ادرک کی چھوٹی سی جڑ ہماری صحت کی ضامن
Adrak Ki Choti Si Jar Hamari Sehat Ki Zamin
منقہ کھائے صحت پائے
Munakka Khaye Sehat Paye
ن سے ناشپاتی
Noon Se Nashpati
اسٹرابیری کے وہ حیرت انگیز فوائد جو آپ نہیں جانتے
Strawberry Ke Woh Hairat Angez Fawaid Jo Aap Nahi Jante