Sabz Chaye Mufeed Tareen Skin Tonic - Article No. 739

Sabz Chaye Mufeed Tareen Skin Tonic

سبز چائے۔مفید ترین سکن ٹانک - تحریر نمبر 739

سبز چائے کو ایشیا میں ایک طویل عرصے سے مشروب کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے تاہم اب جرمن کاسمیٹک انڈسٹری اسے۔۔۔

پیر 13 جولائی 2015

ارم خان:
سبز چائے کو ایشیا میں ایک طویل عرصے سے مشروب کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے تاہم اب جرمن کاسمیٹک انڈسٹری اسے جلد کے علاج کے لیے ایک ٹانک کے طور پر متعارف کروانے جارہی ہے ۔ سبز چائے خون کی نالیوں کے لیے بھی مفید قراردیا جاتا ہے ۔ تاہم اب سبز سبز چائے جلد کے علاج کے لیے استعمال ہونے والی کریموں کا بھی ایک لازمی جزوبنتی جارہی ہے۔
جرمنی میں جلد بیماریوں کے ماہرین یا ڈرماٹولوجسٹس کی تنظیم سے تعلق رکھنے والی خاتون ماہر جلد کر سٹیانے بیرل کے مطابق سبزچائے اس وقت ایک مقبول ہوتا اور مرکب ہے ۔ مگر سبز چائے یورپ میں اس قدر مقبول کیسے ہوگئی ؟ اس کے جواب میں جرمنی میں کاسمیٹکس تیار کرنے والے اداروں کی ایسوسی ایشن کی برگٹ ہوبرکہتی ہیں “ وٹامنز معدنیات اور دیگر عناصر کی بدولت سبزچائے کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ جلد کے لیے بہتر ہوتی ہے یہاں تک کہ اسے بعض شیمپو میں بھی استعمال کیا جاتا ہے جس کا مقصد سرکی جلد کو سکون پہنچانا اور چکنے بالوں کو صاف کرنا ہوتا ہے ۔

(جاری ہے)

یہ اینٹی آکسیڈنٹ یعنی عمل تکسید کو روکتا ہے اور دوبارہ جلد آنے میں بھی معاون ہوتا ہے ۔ بیرل کے مطابق سبزچائے پر سائنسدانوں نے کافی تحقیق کی ہے اور یہ خطرناک کیمیائی عوامل کو بھی روکتی ہے ۔ میونخ میں واقع نور کاؤیر اسکول آف کاسمیٹکس کی ایک استادالیگزنڈر اکیزلرکیہن کہتی ہیں کہ سبزچائے میں موجود کلوروفل جلد کو تازہ رکھتا ہے۔

Browse More Ghiza Aur Sehat