Ankhain Qudrat Ka Haseen Tohfa - Article No. 732

Ankhain Qudrat Ka Haseen Tohfa

آنکھیں قدرت کا حسین تحفہ - تحریر نمبر 732

انہیں دھوپ اور دھویں سے بچائیں۔۔ بعض خواتین کمپیوٹر کے سامنے کئی کئی گھنٹے کام کرتی ہیں۔ کمپیوٹر سے نکلنے والی روشنی آنکھوں کیلئے خطر ناک ہے جس سے بچنے کیلئے کمپیوٹر مانیٹر پر سکرین لگائی جاسکتی ہے

ہفتہ 20 جون 2015

انعم مجید:
آنکھیں حس کی علامت اور انسان کی شخصیت ،کردار،احساسات وجذبات کا آئینہ ہوتی ہیں۔ آنکھیوں کیلئے ہمیشہ معیاری میک اپ کا انتخاب کریں اور کوشش کریں کہ پہلے سے کسی اور کا استعمال شدہ میک اپ استعمال کرنے کی نوبت نہ آئے تا کہ آنکھوں کو مختلف بیماریوں سے بچایا جاسکے۔ آنکھوں کے میک اپ کے لیے خرید ہوا سامان 3سے 4ماہ تک استعمال کریں۔
زیادہ عرصے تک اس سامان کا استعمال آنکھوں کیلئے تروتازہ رکھنے کے لیے روزانہ چند قطرے گلاب کا عرق آنکھوں میں ڈال کر سونے کی عادت ڈال لیں اور اگر پلکیں قدرت طور پر گھنی رکھنے کی ضرورت پیش آئے تو روزانہ سونے سے قبل پلکوں پرزیتون کا تیل لگا کر سوئیں۔
چنددنوں میں پلکیں گھنی ہوجائیں گی اور آپ کو مصنوعی پلکیں لگانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

(جاری ہے)

آنکھوں کی صحت اور تندرستی کیلئے ایک ورزش تجویز کی جاتی ہے اور وہ یہ ہے کہ رات کو سونے سے قبل اپنی ہتھیلیوں کو پیالے کی شکل میں بنائیں اور اپنی آنکھوں پر رکھ لیں چند منٹ ہتھیلی کے اندر چھائے ہوئے اندھیرے میں دیکھنے کی یہ مشق دراصل آنکھوں کے اس قدرتی عمل اور صلاحیت کو بیدار کرتی ہے جس سے آنکھیں صاف شفاف اور چمکدار نظر آتی ہیں۔
بعض خواتین کمپیوٹر کے سامنے کئی کئی گھنٹے کام کرتی ہیں۔
کمپیوٹر سے نکلنے والی روشنی آنکھوں کیلئے خطر ناک ہے جس سے بچنے کیلئے کمپیوٹر مانیٹر پر سکرین لگائی جاسکتی ہے۔ یہ سکرین مانیٹر سے نکلنے والی مضرصحت روشنی اور شعاؤں کو آنکھوں تک پہنچنے سے رکتی۔ اگر آپ کی ورک پلیس پر ایسی سکرین دستیاب نہ ہوتو کسی اچھے آپٹیشن سے مشورہ کر کے ذاتی استعمال کی گہرے رنگ کی ایسی عینک استعمال کریں جو مانیٹر سکرین کا متبادل بن سکے۔

خواتین کیلئے کچن میں کام کرتے ہوئے گرمی برداشت کرنا روز مرہ زندگی کا معمول ہے۔ بعض اوقات ہنڈیا سے اٹھتا ہوا دھواں اور اس کے مضر اجزا کے باعث آنکھوں میں جلن شروع ہو جاتی ہے۔ فطری مصالحے یا جراثیم آپ کی آنکھوں میں مسلسل سوزش کا سبب بن سکتے ہیں ۔ عام طور پر خواتین ایسی صورتحال کو نظرانداز کردیتی ہیں۔ ماہرین کہتے ہیں کہ ایگزاسٹ فین کے بغیر کچن میں کام کرنے کا مطلب ہے کہ آپ اپنی آنکھوں کی خوبصورتی پر سمجھوتہ کررہی ہیں۔

موسم گرما میں خاص طور پر آنکھوں کی حفاظت دیکھ بھال ضروری ہے۔ عام طور پر خیال یہ کیا جاتا ہے کہ دھوپ کے چشمے فیشن کا حصہ ہیں ۔ حقیقت یہ ہے کہ تیز دھوپ اور خطر ناک شعاؤں سے آنکھیں محفوظ رکھنے کیلئے سن گلاسز کا استعمال ضروری ہے۔ بعض خواتین گھر سے باہر نکلتے ہوئے سن گلاسز کا استعمال کرتے ہوئے ہچکچاتی ہیں۔ ماہرین کے مطابق سن گلاسز کو صرف فیشن سمجھنا انتہائی غلط رحجان ہے سن گلاسز کے استعمال سے آنکھ کی نازک پتلی سورج کی الٹروائلٹ شعاؤں سے محفوظ رہتی ہے۔
احتیاط صرف یہ کرنی چاہئے کہ سن گلاسزہمیشہ قابل اعتماد آپٹیشن سے خریدیں۔ چونکہ خالی گہری رنگت کا مطلب یہ نہیں کہ وہ چشمہ آپ کو الٹراوائلٹ شعاوں سے بھی محفوظ رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ سن گلاسز کو اپنے فیشن اور سٹائل سے ہم آہنگ بھی کیا جاسکتا ہے۔ پتلی ناک کے اوپر کسی بھی سٹائل اور سائز کا ش چشمہ اچھا لگتا ہے۔ ناک کے علاوہ چہرے کی ساخت کے اعتبار سے سن گلاسز کا انتخاب آپ کے فیشن کے تقاضے بھی پورے کر سکتا ہے۔

Browse More Healthart