Danton Ki Takaleef Aut Kar Aamad Gharelu Nuskhay - Article No. 754

Danton Ki Takaleef Aut Kar Aamad Gharelu Nuskhay

دانتوں کی تکالیف اور کار آمد گھر یلو نسخے - تحریر نمبر 754

دانت کا درد ایسی چیز ہے جو انتہائی تکلیف دہ ثابت ہوتا ہے اور اسے برداشت کرنا بھی مشکل ہوتا ہے۔ اکثر اوقات یہ درد اس وقت اٹھتا ہے جب انسان کا ڈاکٹر تک پہنچنا بھی مشکل ہوتا ہے۔۔۔

جمعرات 13 اگست 2015

دانت کا درد ایسی چیز ہے جو انتہائی تکلیف دہ ثابت ہوتا ہے اور اسے برداشت کرنا بھی مشکل ہوتا ہے۔ اکثر اوقات یہ درد اس وقت اٹھتا ہے جب انسان کا ڈاکٹر تک پہنچنا بھی مشکل ہوتا ہے۔ ایسے میں چند گھریول نسخے آپ کودرد سے چھٹکارا دلوا سکتے ہیں۔ ان نسخوں پر عمل کرنے سے آپ کی تکلیف وقتی طور پر درد ہو جائے گی، اس کے بعد آپ آرام سے ڈاکٹر سے رجوع کر سکتے ہیں۔


چیونگم کااستعمال:
دانت کے ٹوٹنے یا فلنگ واپس نکل جانے کی صورت میں پیدا ہونے والے درد سے بچنے کے لیے متاثرہ جگہ کو چیونگم سے بھر دیجیے۔ یوں آپ کو وقتی طور پر آرام آجائے گا۔ تام بعد میں ڈاکٹر سے رجوع بھی ضرور کیجیے۔
براوٴن کا غذ:
ایک چھوٹے سے براوٴن کاغذ کو سرکہ میں ڈبوک کر اس پر کالی مرچیں چھڑک لیں۔

(جاری ہے)

اب یہ کاغذ گال پر لگائیں۔ کاغذ سے پیدا ہونے والی گرمائش آپ کے دانتوں کی تکالیف میں آرام کا باعث بنے گی۔
برف:
برف ایک ایک چھوٹے سے ٹکڑے کو تھیلی میں رکھ کر اور تھیلی کو کپڑے میں لپیٹ کر متاثرہ دانت پر 15 منٹ کے لیے لگائیں۔ اس طرح اعصاب سن ہو جائیں گے اور آپ کو تکلیف محسوس نہیں ہو گئی۔
نمک ملا پانی:
نیم گرم پانی میں ایک چائے کا چمچ نمک ملا کر اس پانی کی کُلیان کیجیے۔
پانی کو 30 سیکنڈ تک منہ میں اچھی طرح ہلانا ہے اور پھر کُلی کر لیں۔ یہ عمل اس وقت تک کریں جب تک آپ کو دانت کے درد میں کمی محسوس نہ ہو جائے۔
لونگ کا تیل:
لونگ کو متعدد بیماریوں میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔دانتو کے درد کے بچاوٴ کے لیے بھی لونگ فائدہ مند ہے۔ لونگ کے تیل کے دو قطرے روئی میں لگا کر روئی کو متاثرہ دانت پر لگا کر چھوڑ دیں۔
کچھ وقت میں دانت کے دردسے چھٹکارا حاصل ہو جائے گا۔
پودینے کی چائے:
پودینے کی چائے میں ایسے مقام کو بیحس کرنے کے صلاحیت موجود ہوتی ہے۔ جہاں درد محسوس ہو رہا ہو ۔ چائے کی تیاری کے لیے پودینے کے چند پتے اک کپ گرم پانی میں بیس منٹ تک شامل رہنے دیجیے۔ اس کے بعد جب یہ پانی ٹھنڈا ہو جائے تو اس کی کُلیاں کیجیے۔ یاد رہے کہ اس پانی کو بھی کچھ سیکنڈ تک منہ میں گھمانا ہے۔
حساس دانتوں کے لیے:
اگر آپ کے دانتوں میں درد ہے تو آپ اس تکلیف میں کمی کے لیے ایسا ٹوتھ پیسٹ بھی استعمال کر سکتے ہیں جو حساس دانتوں کے لیے تیار کیا جاتا ہے۔ ایسے ٹوتھ پیسٹ کے استعمال سے آپ کے مسوڑھوں کی تکلیف بھی دور ہو سکتی ہے۔

Browse More Healthart