Hamara Dimagh - Article No. 920

Hamara Dimagh

ہمارا دماغ - تحریر نمبر 920

پیچیدہ اور انمول مشین

بدھ 6 اپریل 2016

دماغ اللہ تعالیٰ کی بہترین تخلیق ہے اور بشر کے لئے ایک انمول تحفہ خداوندی ہے۔ جس کو انسان استعمال کرکے نئی ایجادات اور بڑے سائنسی کارنامے انجام دے رہا ہے۔ ہمیں باقی اعضاء کی طرح اس کابھی خیال رکھنا چاہئے کیونکہ یہی دماغ ہمارے سارے نظام کوچلا رہاہے اگر دماغ صحت مند ہے انسان سے بھرپور فائدلے سکتا ہے۔ انسان کی عمرجوں جوں بڑھتی ہے اس کی یاداشت بھی کمزور ہوتی چلی جاتی ہے اور ہم اکثر خود ہی رکھی ہوئی چیزیں بھولنا شروع ہوجاتے ہیں۔
ہر انسان چاہتا ہے کہ اس کی یادداشت اس کا زیادہ عرصہ تک ساتھ دے جس سے ان کے پڑھنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔ اور اس کے لئے وہ دواؤں کااستعمال کرتے ہیں جو بعض اوقات فائدہ مند نہیں ہوتا۔ہمارا دماغ ایک پیچیدہ لیکن انمول مشین ہے۔

(جاری ہے)

اس لئے اس کی بہتری کے لئے ہمیں ابھی سے اپنے آپ کو تیار کرنا ہوگا۔ یاداشت کی کمی جیسے مسائل سے ہرشخص گزرتا ہے۔

کچھ مختلف دوائیوں کاسہارا لیتے ہیں اور کچھ اشتہارات دیکھ کر متاثر ہوتے ہیں اور اپنی دماغی صلاحیتوں کو بڑھانے کے کیاکیا جتن کرتے ہیں لیکن اس میں ناکام رہتے ہیں۔ بہترتویہی ہے کہ ادویات کے استعمال کے بجائے کچھ ایسی احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں جس سے ہماری یاداشت کافی عرصے تک ٹھیک رہے۔
چہل قدمی:
صبح سویرے اٹھ کر چہل قدمی کرنا یادات کیلئے بہت فائدہ مند ہے لہٰذا آپ باقاعدہ چہل قدمی کو اپنا معمول بنائیں۔
اس سے آپ کے دماغ پر اچھا اثرپڑتا ہے۔ آپ کا تمام دن اچھا گزرے کا اس کے ساتھ ساتھ یہ الزائمر کے مریضوں کے لئے بہت مفید ہوتا ہے۔ نوجوان روزانہ چھ میل چلیں۔ اس سے ان کا دماغ تیز ہوتا ہے نسبت ان کے جو پیدل نہیں چلتے ۔
وقت پرسوئیں:
آپ صبح جلد بیدارہوں اور رات کو جلدی سو جائیں۔ ہمیشہ ہوا دار جگہ پر سوئیں جہاں سے آپ کو بہتر آکسیجن کاحصول ممکن ہوسکے کیونکہ آکسیجن دماغ کے لئے مفید ہے صبح نماز پڑھیں پھر ہلکی ورزش کریں اور لمبے لمبے سانس لیں جو آکسیجن کو آپ کے دماغ تک پہنچاتے ہیں۔

کھیل کھیلیں:
کوئی نہ کھیل ضرور کھیلیں اس سے دماغی صلاحتیں بڑھتی ہیں اور انسان بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے۔ کھیل ہمیشہ صبح یاشام کے اوقات میں کھیلیں۔یہ ضروری نہیں کہ انتہائی مشقت والا کھیل ہی کھیلا جائے۔
ہمیشہ سادہ لیکن متوازن خوراک کااستعمال کریں۔ اور سیر ہوکر کھانا نہ کھائیں اس سے طبعیت بوجھل ہوجاتی ہے۔
ایسی بیماریوں کا بروقت علاج کروائیں جو دماغی صلاحیتوں کو متاثر کرتی ہیں جیسے بلد پریشر شوگر اور دماغی امراض وغیرہ۔

رات سوتے وقت دن کی تلخ باتوں کو یادنہ کریں اور پرسکون نیند لینے کی کوشش کریں۔
مضر صحت اشیاء جیسے تمباکونشی اور شراب اور کیفین وغیرہ سے پرہیز رکھیں۔
روزانہ کچھ سیکھنے کی کوشش کریں جیسے کھانے کی تراکیب کوئی مذہبی میگزین ، کوئی ہنرکچھ بھی جس میں آپ کی دلچسپی ہو۔
گھر کے چھوٹے موٹے کاموں میں بھرپور حصہ لیں۔
دن یں کم ازکم 8گلاس پانی ضرور پئیں۔

مچھلی کااستعمال یادداشت کو بہتر بناتا ہے۔
اپنے دوستوں اورشتہ داروں کے لئے بی کچھ وقت نکالیں۔ ایساکرنا بھی آپ کے دماغ کو بہتر بناسکتاہے۔
عام طورپر جب آپ 55سال سے بڑھنے لگتے ہیں تو پھر دماغ کمزور ہونا شروع ہوجاتا ہے۔ دماغی امراض بڑھنے کا خدشہ ہوتا ہے۔ اس لئے اپنے ڈاکٹر سے ضرور رابطے میں رہیں۔
حساب کتاب کرتے ہوئے کیلکولیٹر کی بجائے اپنے دماغ کا استعمال کریں۔

سرکامسا کرنا بھی دماغ کو بہتر بناتاہے۔
حافظہ تیز کرنے کے لئے رات کو پانچ سے چھ بادام کی گریاں بگھودیں اور صبح کھالیں۔
کدو کوکھاند ماغ کی صحت کے لئے بہت فائدہ مند ہے۔
جوکام کرنا ہو پہلے اس کو مکمل کرلیں پھردوسرا کام شروع کریں۔
دماغی کام سے تھک جائیں تو تھوڑی دیر آرام کریں اور پانی پی لیں۔
دودھ کااستعمال بھی فائدہ مند رہتا ہے۔
کوئی بھی دماغی کام لیٹ کرنہ کیاجائے۔
دماغی صحت کی بہتری کے لئے اخبارات میں چھینے والے معموں اوت یزل کوحل کرنے کی کوشش کریں۔
نمک کااستعمال کم سے کم کریں۔
نئی نئی زبانیں اور کورس کریں۔
اخبارات اور میگزین کامطالعہ باقاعدگی سے کریں۔

Browse More Healthart