Pittay Ki Pathri - Article No. 858

Pittay Ki Pathri

پتہ کی پتھری - تحریر نمبر 858

اس کی وجہ سے چکنائی اور کولیسٹرول کی زیادتی ہے

جمعہ 8 جنوری 2016

حمزہ فیروز:
پتہ میں پتھری اکثر لوگوں کوہوجاتی ہے لیکن ہر شخص کوایسی کوئی تکلیف نہیں ہوتی جس سے اسکی موجودگی کا شبہ یااندازہ ہوسکے کیونکہ علامات کے بغیر دنیامیں کافی لوگ اسکا شکار ہوتے ہیں۔ اسباب جدید تحقیقات سے معلوم ہواہے کہ جسم میں داخل ہونے کے بعد چکنائیوں اور خاص طور پرحیوانی ذریعہ سے حاصل ہونے والی چیزوں میں کولیسٹرول زیادہ پایاجاتاہے جوکہ پانی میں حل نہیں ہوتالیکن صفرا میں شامل ہوجاتاہے۔
جگرجب صفرابناتاہے تو اس کولیسٹرول کاایک حصہ بھی موجود ہوتا ہے جومرکب کی شکل میں پتہ میں ذخیرہ ہوتاہے لیکن جگر کی بعض بیماریوں میں صفراکی پیدائش کاعمل غلط ہوجاتاہے ۔ یہ بھی ممکن ہے کہ جگرنے ابتداء ہی میں کولیسٹرول کی اتنی زیادہ مقدارپیداکردی ہے کہ اس مرکب میں حل رکھنا ممکن نہ ہوسکایا مرکب دوسرے اجزاء ناقص ہونے کے وجہ سے اسے حل پذیرنہ رکھ سکے۔

(جاری ہے)


پتھری بنانے میں پتہ کااپناکرداربھی اہم ہے اگروہ تندرست ہوتاعام حالات میں وہ پتھری بننے نہیں دیتا پتہ میں اگروجہ سے سوزش ہوجائے توپھر سوزش والے مقام پرکولیسٹرول جمنا شروع ہوجاتاہے۔ اندازہ لگایاگیا ہے کہ سوزش یعنی التہاب مرارہ کے 90فیصد مریضوں کو صرف سوزش نہیں ہوتی بلکہ اس کے ساتھ پتہ میں پتھریاں بھی ہوتی ہیں۔ تشخیص پتھریوں میں اگر کیلشیم کی مقدارزیادہ ہوتو ایکسرے میں نظر آجاتی ہیں ورنہ ان کی تشخیص کابہترین طریقہ الٹراساؤنڈہے جس کی مدد سے نہ صرف پتھریوں کاپتہ چل سکتاہے بلکہ ان کاصحیح سائز بھی معلوم کیاجاسکتاہے۔
علامات اکثر مریضوں کوپتہ میں پتھریوں کے باوجود کوئی تکلیف نہیں ہوتی اور پتھریوں کی موجودگی کاپتہ اتفاقاََ چلتاہے اس لئے زیادہ ترعلامات پتھری کی وجہ سے نہیں بلکہ ان سے ہونے والے مسائل سے ہوتی ہیں۔جیسے کہ ایک نالیوں میں رکاوٹ کی وجہ سے پتہ میں سوزش دو نالیوں میں رکاوٹ کی وجہ سے لبلبہ میں سوزش تین بڑی عمر کے مریضوں میں پتہ میں کینسرہوجاتاہے چار پتہ اور چھوٹی آنت کے درمیان ایک سوراخ بن کرصفرا کے اخراج کابراہ راست غلط راستہ بن جاتاہے جس میں بھی کوئی پتھرپھنس کررکاوٹ یاپھریرقان اور پیٹ کے اندردوسرے خطرات اور حوادث کاباعث ہوسکتاہے۔

علاج طب جدید میں اس حصہ جسم کی کسی بھی بیماری کاشافی علاج موجودنہیں۔ شدید سوزش کے دوران قے، بدہضمی اور معدہ کی سوزش، بخار اور دردکاعلامات کے مطابق علاج کیاجاتاہے جبکہ پتھری اور مزمن سوزش کیلئے درددورکرنے والی ادویہ کے علاوہ اور کوئی حل موجودنہیں۔ پتہ کی ہربیماری کاعلاج آپریشن ہے جن لوگوں کاپتہ نکالاجاچکاہے وہ عمربھربدہضمی کاشکار رہتے ہیں، وہ چکنائیاں ہضم نہیں کرسکتے۔
انجیر پتہ کی سوزش اور پتھری کے خلاف سب سے بڑی پیش بندی ہے۔ اسے کھانے سے چکنائیوں کے ہضم کرنے میں کوئی مشکل نہ ہوگی اور نہ ہی کولیسٹرول کی کوئی مقدارجسم میں جاکرخون کی نالیوں میں جم کر دل کے دورے کابعث بنے گی اور نہ یہ جگرے سے نکل کرپتھریاں بنائے گی۔
اطباء قدیم میں سے ابن السیطاراور اکبرارذانی نے پتے کی پتھری کوتوڑنے کے لئے انجیرتجویز کی ہے۔
ان کایہ نسخہ مرض کی ماہیت کے مطابق درست اور تجربات سے ہمیشہ مفیدپایاگیا۔ زیتون کاتیل پتہ کو سکیٹر کراس کے صفراکوباہرنکال دیتاہے اس عمل میں کئی چھوٹی پتھریاں باہرنکل جاتی ہیں۔حکیم نجم الغنی خان۔ حکیم اکبرارذانی اور دوسرے ماہرین طب پتہ سے پتھری نکالنے کے لئے زیادہ مقدار میں زیتون کا تیل پلانے کامشورہ دیتے ہیں۔تقریباََ 9اونس زیتون کاتیل مریض کوپلایا جائے تو پتھریاں نکل جاتی ہیں۔

Browse More Healthart