Tamator Hamari Ghaza Main - Article No. 755

Tamator Hamari Ghaza Main

ٹماٹر ہماری غذا میں - تحریر نمبر 755

ٹماٹر ہماری خوراک میں ایک اہم مقام رکھتا ہے۔ یہ غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے۔ اس کا آبائی وطن امریکا ہے۔ اس کا پودا چھوٹا اور پھیلا ہوا ہوتا ہے۔ ٹماٹر کا پودا ایک خاص قسم کی مہک دیتا ہے۔ا گر پودا کسی وجہ سے زخمی ہوجائے یا اس کے روغنی غدود (OIL GLANDS) متاثر ہوجائیں

ہفتہ 15 اگست 2015

ایم۔ شفیق احمد
ٹماٹر ہماری خوراک میں ایک اہم مقام رکھتا ہے۔ یہ غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے۔ اس کا آبائی وطن امریکا ہے۔ اس کا پودا چھوٹا اور پھیلا ہوا ہوتا ہے۔ ٹماٹر کا پودا ایک خاص قسم کی مہک دیتا ہے۔ا گر پودا کسی وجہ سے زخمی ہوجائے یا اس کے روغنی غدود (OIL GLANDS) متاثر ہوجائیں تو یہ مہک پھیل جاتی ہے۔ ٹماٹر کی افزائش بیج کے علاوہ اس کی پنیری سے بھی ہوتی ہے۔
ٹماٹر پکنے سے پہلے ہرا، ذائقے میں تیز اور تُرش ہوتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ کولمبس (COLUMBUS) کی آمد سے قبل یہ امریکا میں زیرِ کاشت تھا اور امریکا سے یہ یورپ 1554ء سے قبل ہی پہنچ چکا تھا۔ 1812ء مین یہ اٹلی میں زیرِ کاشت ہوا۔ اب یہ تقریباََ دنیا کے تمام گرم و سرد ممالک میں کاشت کیا جاتاہے اور پاکستان کے ہر صوبے میں اس کی کاشت ہوتی ہے۔

(جاری ہے)


ٹماٹر ایک گودے دار پھل ہے، جو سبزی کے علاوہ کچا بھی کھانے میں آتا ہے۔

اس کا گودا بھی کچھ خواتین منجمد (FREEZE) کرلیتی ہیں، تاکہ آئندہ استعمال ہوسکے۔ چھوٹے و بڑے لوگ ذوق و شوق سے کھاتے ہیں۔ کچھ لوگ ٹماٹر کا جوس نکال کر پیتے ہیں۔ ٹماٹر کھانے کے علاوہ مصنوعات بنانے کے کام بھی آتا ہے۔ ٹماٹر کا کیچپ اور ٹماٹر ساس تو ہر گھر اور چھوٹے سے چھوٹے ہوٹل میں ملتے ہیں۔ ٹماٹر کو ”غریب لوگوں کی نارنگی“ (POOR MAN'S ORANGE) بھی کہا جاتاہے۔
ٹماٹر کا پودا سخت سردی اور جراثیم سے بھی متاثر ہوتا ہے۔
ٹماٹر مندرجہ ذیل کیمیائی اجزا فراہم کرتا ہے، جو صحتِ انسانی کیلئے لازم ہیں۔
پانی ۱ء۹۴ فیصد
حرارے ۲۳
پروٹین ۰ء۱ ملی گرام
کیلسئیم ۷ ملی گرام
ایسکاربک ایسڈ۲۲ملی گرام
تھایامن۰۹ء۰ملی گرام
رائبوفلاون ۰۳ء۰ملی گرام
نایاسن۸ء۰ملی گرام
ان اجزا کے علاوہ ٹماٹر میں وٹامن ب۔
ا اور وٹامن ج (VITAMIN C) بھی وافر مقدار میں ہوتی ہیں۔ پاکستان کے مایہ ناز حکیم شہید حیم محمد سعید کے مطابق ”ٹماٹر بھوک بڑھاتا ہے، کھانے کے نظام ہاضمہ کو بھی مدد دیتا ہے۔ ٹماٹر کا رس (TOMATO JUICE) پینے سے کئی قسم کی بیماریاں دور ہوجاتی ہیں۔ خون بڑھاتا ہے، آنکھ کی زردی (یرقان) اور زیادہ مٹاپا ٹماٹر کا رس پینے سے دور ہوجاتا ہے۔ صبح ناشتے سے پہلے ایک بڑا سرخ ٹماٹر کھالینے سے صحت پر اچھا اثر پڑتا ہے۔

ٹماٹر کا استعمال ہر کس و ناکس کرتا ہے۔ قیمت کا اتار چھڑاؤ اثر انداز نہیں ہوتا۔ مگر پتھری والے حضرات و خواتین کو ٹماٹر خوری سے پرہیز کرنا چاہئے۔ ٹماٹر ہمیشہ اچھی طرح پانی سے دھوکر استعمال کرنا چاہئے اور سرک ٹماٹروں کو ہی ترجیح دینا چاہئے۔
اسپین بھی عجیب و غریب ملک ہے۔ وہاں سال میں ایک مرتبہ بند گلی میں سڑے اور گلے ٹماٹر ایک دوسرے پر تفریح کیلئے پھینکے جاتے ہیں۔
نباتات داں اکثر ٹماٹر کے پودے کی شاخ کو آلو کے پودے کی شاخ پرقلم لگاتے ہیں۔ یہ عمل GRAFTING کہلاتا ہے۔ مگر اس طرح ٹماٹر اور آلو پیدا کرنے کی کوئی معاشی اہمیت نہیں ہے۔ یہ صرف فنی دلچسپی کیلئے کیا جاتا ہے، کیونکہ آلو اور ٹماٹر کا تعلق ایک ہی پودوں کے خاندان سے ہے۔ ٹماٹر کی تمام دنیا میں مانگ دیکھتے ہوئے ہمیں معلوم ہوتاہے کہ ٹماٹر کی ہماری غذا میں بڑی حیثیت ہے اور ہمیں بھی ”ہائی بریڈ“ ٹماٹر پیدا کرنے کی کوشش کرنا چاہئے، جس کی پیداوار دوسری ترقی یافتہ ٹماٹر کی فصل سے زیادہ ہوتی ہے اور یہ کاشت کار بھائیوں کو زیادہ آمدنی بھی دے سکتا ہے۔

Browse More Healthart