Wazan Ghatanay K Liay Subah Uthnay Ki Aadat Dalain - Article No. 1065

Wazan Ghatanay K Liay Subah Uthnay Ki Aadat Dalain

وزن گھٹانے کیلئے صبح اٹھنے کی عادت ڈالیں - تحریر نمبر 1065

صبح کا آغاز صحت مند طریقے سے کرنے سے وزن گھٹانے میں کامیابی ملتی ہے ‘ دھوپ وزن گھٹانے کے لیے مفید ہے

پیر 13 فروری 2017

صبح کا آغاز صحت مند طریقے سے کرنے سے وزن گھٹانے میں کامیابی ملتی ہے ‘ دھوپ وزن گھٹانے کے لیے مفید ہے
نیند سے بیدار ہونے کے پہلے چند گھنٹے آپ کی صحت پراثرانداز ہوتے ہیں ۔
اگر آپ وزن کم کرنے میں کامیاب نہیں ہورہی ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ اپنی صبح کاآغاز صحتمند طریقے سے نہیں کرتیں ۔
چند کلو وزن گھٹانے کے لیے ضروری ہے کہ دس گھنٹوں سے زیادہ نیند نہ لی جائے ۔

نیند میں کمی میٹابولزم کو غیر متوازن کردیتی ہے اور آپ ہائی کیلوریز کھانا شروع کردیتی ہیں ۔ جس کا نتیجہ زائد الوزنی کی صورت میں نکلتا ہے یہ بات ہم سب جانتے ہیں لیکن حال ہی میں Plosنامی جریدے میں شائع ہونے والی تحقیقات کے مطابق 10گھنٹوں سے زیادہ نیند لینے والوں کا بی ایم آئی بڑھ جاتا ہے ہماری ضرورت صرف سات یاآٹھ گھنٹے کی نیند ہے بصورت دیگر ہم سست پڑ جائیں گے ۔

(جاری ہے)


یہ بات بہت اہم ہے کہ رات جب ہم سونے کے لیے لیٹیں تو ہمارا بستر صاف ستھرا ہویا ہم نے بستر خود ہی بنایا ہو جو خواتین گندے سرہانے ‘ میلی چادروں پر سوتی ہیں وہ رات کو پرسکون نیند نہیں لے پاتیں ۔ امریکہ کی نیشنل سلیپ فاؤنڈیشن کے سروے کے مطابق جو خواتین اپنا بستر خود بناتی ہیں وہ بستر نہ بنانے والوں کے مقابلے میں 19فیصد زیادہ پرسکون نیند سوتی ہیں اور اچھی نیند BMIکو کم کرتی ہے ۔
میسوری یونیورسٹی کولمبیا کی ایک ریسرچ میں بتایا گیا ہے کہ پروٹین پر مبنی ناشتہ آپ کو طویل وقت کے لیے شکم سیر کردیتا ہے اور آپ کو دن بھر بھوک محسوس نہیں ہوتی ۔ پروٹین پر مبنی ناشتہ کا اثر دماغ کے اس حصے کو کنٹرول کرتا ہے جو بھوک سے متعلق ہے ۔
ہم میں بہت سے لوگ صبح سویرے اٹھنے میں کاہلی کرتے ہیں لیکن صبح کی دھوپ میں وزن کم کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے ۔

Plosجریدے کے مطابق وہ لوگ جو صبح کی دھوپ میں سیر کرتے ہیں ان کا BMIسیر نہ کرنے والوں سے کم ہوتا ہے ۔ اسٹڈی کے مطابق روزانہ صبح کی دھوپ میں 20سے 30 منٹ کی چہل قدمی BMI یعنی باڈی ماس انڈیکس کو کنٹرول میں رکھتی ہے ۔ اگر آپ صبح سویرے اپنا وزن اسکیل پر دیکھ لیں تو پورا دن آپ متحرک رہیں گی اور وزن بھی کم ہو جائے گا۔
کورنیل یونیورسٹی کے ایک سروے کے مطابق جو 162 خواتین سے کیا گیا ‘ میں پتہ چلا کہ جولوگ روزانہ اپنا وزن کرتے ہیں ان میں دبلے ہونے کا تناسب وزن نہ کرنے والوں سے بہت بہتر ہے ۔

Browse More Healthart