Zaitoon K Tail Se Baal Khobsorat - Article No. 687

Zaitoon K Tail Se Baal Khobsorat

زیتون کے تیل سے بال خوبصورت، چہرہ حسین - تحریر نمبر 687

بالوں میں لگانے کیلئے زیتون کا تیل اگر درست طریقے سے استعمال کریں تو یہ بہترین کنڈیشنر ثابت ہوسکتاہے۔ اس کے لگانے کا طریقِ کار بالکل سادہ ہے، مگر فوائد بے شمار ہیں۔ زیتوں کے تیل کی ایک خوبی یہ ہے کہ یہ بالوں کو نہ سرف صحت بخشتا ہے

پیر 1 دسمبر 2014

نسرین شاہین:
یہ بات صدیوں سے کہی جارہی ہے کہ زیتون کا تیل بہت فائدے مند اور صحت بخش ہوتاہے اور اس میں کوئی شک بھی نہیں ہے۔ ہمارے ہاں عام طور پ رکھانے پکانے کیلئے زیتون کا تیل استعمال نہیں ہوتا، البتہ اس کا استعمال آج کل حسن کی آرائش کے طور پر کیا جارہا ہے۔ اب تو زیتون کا تیل ایک ”بیوٹی پروڈکٹ“، یعنی کوب صورتی بڑھانے والی مصنوعات کی حیثیت اختیار کرتا جارہا ہے۔
یہ جس طرح ہمارے جسم کو اندرونی طور پر فائدہ پہنچاتا ہے، بالکل اسی طرح بیرونی طور پر بھی ہمارے جسم کیلئے مفید ہے۔ اس کا ایک فائدہ ہماری جِلد کو تو دوسرا فائدہ ہمارے بالوں کو پہنچاتا ہے۔ زیتون کا تیل بالوں میں پابندی سے لگانے سے بال چمکدار، ملائم اور خوبصورت ہوجاتے ہیں۔
بالوں میں لگانے کیلئے زیتون کا تیل اگر درست طریقے سے استعمال کریں تو یہ بہترین کنڈیشنر ثابت ہوسکتاہے۔

(جاری ہے)

اس کے لگانے کا طریقِ کار بالکل سادہ ہے، مگر فوائد بے شمار ہیں۔ زیتوں کے تیل کی ایک خوبی یہ ہے کہ یہ بالوں کو نہ سرف صحت بخشتا ہے، بلکہ ان میں قدرتی چمک پیدا کر کے انہیں جاذب نظر بھی بناتا ہے۔ زیتوں کا تیل سکون بخش بھی ہے۔ یہ ان کریموں اور لوشنوں کے کیمیائی اجزا کے خلاف مزاحمت کرتا ہے، جو بالوں کو سیدھا کرنے یا رنگوانے کیلئے بالوں میں لگائے جاتے ہیں اور بالوں کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

ہفتے میں رچار دن زیتوں کے تیل کی تھوڑی سی مقدار ہتھیلی میں لے کر بالوں میں لگائیں۔ اگر آپ کی کھوپڑی خشک رہتی ہے تو زیتون کے تیل سے دیر تک اس کی مالش کریں اور اگر آپ کے بال بہت خشک رہتے یہاں تو بالوں میں تیل کی زیادہ مقدار لگا کر دیر تک بالوں میں کنگھا کریں، تاکہ تیل بالوں میں خوب جذب ہوجائے۔ اب بالوں کو اچھی طرح لپیٹ کر پکڑا باندھ لیں یا کیپ پہن لیں۔
آدے گھنٹے تک اسی حالت میں آرام کریں۔ اس دوران تیل اپنا اثر دکھائے گا اور بالوں کی جڑوں تک پہنچ جائے گا۔ اب کسی معیاری شیمپو سے بالوں کو اچھی طرح دھولیں۔ جو کنڈیشنر آپ بالوں میں استعمال کرتی ہیں، اس کی تھوڑی سی مقدار بالوں میں لگالیں۔ آپ محسوس کریں گی کہ تیل نے آپ کے بالوں کو خوب ملائم اور چمکدار بنادیا ہے اور ان میں اس قدر لچک آگئی ہے کہ آپ نہ صرف بالوں کو آسانی سے سنوار سکتی ہیں، بلکہ انہیں جو بھی انداز دینا چاہیں، دے سکتی ہیں۔

اگر آپ کے سر میں خشکی رہنے لگی ہو تو رات کو سوتے وقت زیتون کا تیل خوب اچھی طرح سر میں لگالیں، تاکہ تیل کھوپڑی میں جذب ہوجائے۔ اس طرح بھوسی کی پپڑیاں اچھی طرح پھول کر جِلد سے الگ ہونے کیلئے تیار ہوجائیں گی۔ صبح نیم گرم پانی سے سر دھولیں، اس طرح خشکی دور ہوجائے گی۔ یہ عمل ہفتے میں کم از کم دو تین بار ضرور کریں تاکہ خشکی کا مکمل خاتمہ ہوجائے۔
خشکی سے مراد سر کی جِلد پر پیا ونے والے بھوسی جیسے سفید چھلکے ہوتے ہیں، جو بالوں میں جمع ہوتے رہتے ہیں اور پھر ذرات کی شکل میں شانوں پر گرتے ہیں۔ خشکی بالوں کو نقصان پہنچانے کے علاوہ دیکھنے میں بھی بُری لگتی ہے اور یہ بالوں کی صحت کی سخت دشمن ہے۔ عموماَ۔ خشکی جسمانی کمزوری یا خون کی کمی کا نتیجہ ہوی ہے۔ جب جسم کی قوتِ مدافعت کم ہوجاتی ہے تو زیرِ جِلد چکنائی پیدا کرنے والے غدود کی کارکردگی کا توازن بگڑ جاتا ہے اور ان سے خارج ہونے والی رطوبت کی مقداربڑھ جاتی ہے۔
یہی رطوبت جلد پر باریک جھلی کی طرح جم جاتی ہے اور پھر چٹخ کر چھوٹے چھوٹے چھلکوں میں تبدیل ہوجاتی ہے، جو خشکی کہلاتی ہے۔ زیتون کے تیل کی مالش اس کا بہترین علاج ہے۔
موسم کا اثر بالوں پر بھی پڑتا ہے۔ برسات کے موسم میں بال الجھے الجھے سے رہتے ہیں۔ سردی شروع ہوتے ہیں بال کُھردرے ہوجاتے ہیں۔ اگر بال پہلے سے ہی خشک اور بے رونق ہیں تو برسات اور سردی کے موسم میں یہ مزید خشک اور بے رونق ہوجاتے ہیں۔
بالوں کو نرم و ملائم اور چمکدار رکھنے کیلئے ہمیشہ زیتون کے تیل کی مالش کریں۔ زیتون کا تیل بالوں کیلئے بہترین غذا اور دوا ہے۔
سردیوں کے شروع ہوتے ہیں بالوں میں زیتون کے تیل کی مالش شروع کردیں۔ ہر دوسرے یا تیسرے دن بالوں میں خوب اچھی طرح زیتون کے تیل کی مالش کریں۔ رات کو سونے سے پہلے مالش کریں اور صبح نیم گرم پانی سے بال دھولیں یا صبح نیم گرم پانی سے بال دھولیں یا صبح کے وقت تیل گرم کر کے اس سے بالوں کی خوب مالش کریں، بالوں کے سروں، یعنی بالوں کی نوکوں پر زیادہ توجہ دیں۔
مالش کرنے کے بعد بالوں کو کپڑے سے ڈھانپ لیں یا تو لیا لپیٹ لیں، تاکہ تیل کی حرارت برقرار رہے، 45منٹ بعد بالوں کو کسی اچھے شیمپو سے دھولیں۔ آپ کے بال صاف ستھرے، نرم و ملائم اور چمک دار ہوجائیں گے۔
بالوں کے علاوہ زیتون کا تیل جِلد کیلئے بھی مفید ہے۔ سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی خشک جِلد والی خواتین کیلئے پریشانی شروع ہوجاتی ہے۔ ایسی خواتین کو چاہئے کہ وہ زیتون کا تیل لے کر چہرے کا مساج کریں۔ ہلکے ہلکے ہاتھوں سے کیا جانے والا مساج جِلد کو آرام پہنچاتا ہے اور جِلد کی خشکی بھی دور کرتا ہے۔ زیتون کا تیل جِلد کیلئے قدرتی علاج ہے، جس سے جِلد صحت مند اور خوب صورت ہوجاتی ہے۔ آزما کر دیکھ لیں، زیتون کا تیل آرائش کیلئے بہترین ہے۔

Browse More Healthart