اورنگی ٹاؤن پانچ نمبر میں میٹرنل نیونیٹل اینڈ چائیلڈ ہیلتھ“سینٹر قائم

منگل 26 مئی 2015 16:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء)پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی سندھ برانچ کے ماتحت اورنگی ٹاؤن پانچ نمبر میں چلنے والے میٹرنٹی ہوم میں ماں اور بچے کی صحت کا ایک اور مرکز ”میٹرنل نیونیٹل اینڈ چائیلڈ ہیلتھ“سینٹر بھی قائم کیا گیاہے جس کا افتتاح پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی سندھ
برانچ کی چیئرپرسن فرزانہ نائیک نے کیا۔

اس موقع افتتاح تقریب سے مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے فرزانہ نائیک نے کہاکہ اورنگی ٹاؤن کراچی کے ایک کونے میں واقع ہے جہاں پر ماں اور بچوں کی صحت کے مرکز کی ضرورت تھی جوکہ اب پوری ہوچکی ہے جن کے لئے ابتدائی طور پر10بستروں پر مشتمل’ ”میٹرنل نیونیٹل اینڈ چائیلڈ ہیلتھ“سینٹر قائم کیا گیا جس کے بعد اس شعبہ میں بچوں کی نرسری،الٹراساؤنڈ اور ایکسرے کی بھی سہولت فراہم کردی جائے گی۔

(جاری ہے)

ان کا کہناتھاکہ پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کی جانب سے علاقے کی عوام کے لئے ”میٹرنل نیونیٹل اینڈ چائیلڈ ہیلتھ“سینٹر قائم کرنا کسی نعمت سے کم نہیں ہے جس سے علاقے کی عوام کو دور کے اسپتالوں میں جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی جس سے ان کا وقت اور پیسہ بھی ضائع نہیں ہوگا۔پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی سندھ برانچ کے سیکریٹری کنوروسیم نے کہاکہ سوسائٹی کی جانب سے کراچی سمیت صوبے بھر کے مختلف ڈسٹرکٹ میں عوام کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے چھوٹے بڑے طبی مراکز قائم ہیں جہاں پر ان کو ہر طرح کی طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں اور یہی انسانیت کی خدمت کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

انہوں نے کہاکہ اب علاقے کی عوام کو چاہئے کہ وہ اس سینٹر میں آکر مفت سہولیات سے فائدہ اٹھائیں۔صوبائی ہیلتھ منیجر ڈاکٹر علی وارثی نے کہاکہ سینٹر کا افتتاح ہوچکا ہے جہاں پر خواتین اور بچوں کو مفت علاج و معالجہ سمیت ان کو ہر طرح کی ویکسی نیشن کی بھی سہولت دی جائیں گی تاکہ وہ مختلف بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں اور محفوظ زچگی اور بہتر علاج ممکن ہوسکے۔ میٹرنٹی ہوم کی انچارج ڈاکٹرفوزیہ کاکہناتھاکہ پچھلے پانچھ ماہ میں ہم نے 200سے زائدکامیاب ڈلیوریزکی اور 3500سے زائدبچوں کوویکسین مہیاکی ہے۔ افتتاحی تقریب میں سندھ برانچ مینجنگ کمیٹی کے ارکان شیخ جلال الدین ، ڈاکٹر ماجدعلوی سمیت دیگر اسٹاف ممبران نے بھی شرکت کی۔#

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی