روزانہ 25 منٹ کی تیز چہل قدمی آپ کی زندگی میں 7 سال کا اضافہ کرسکتی ہے،تحقیق

پیر 31 اگست 2015 12:11

روزانہ 25 منٹ کی تیز چہل قدمی آپ کی زندگی میں 7 سال کا اضافہ کرسکتی ہے،تحقیق

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء ) روزانہ 25 منٹ کی تیز چہل قدمی آپ کی زندگی میں 7 سال کا اضافہ کرسکتی ہے۔یہ دعویٰ جرمنی میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔سارلینڈ یونیورسٹی کی اس تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ روزانہ ورزش کو معمول بنا کر ہارٹ اٹیک سے موت کا خطرہ 50 فیصد تک کم کیا جاسکتا ہے۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ورزش نہ بھی کی جائے تو بھی تیز چہل قدمی ایسے افراد کی صحت کو بھی بہتر بناسکتی ہے جو 70 سال سے زائد عمر کے ہو۔

محققین کا کہنا ہے کہ تیز چہل قدمی 50 اور 60 سال سے زائد عمر کے افراد میں ہارٹ اٹیک سے موت کے خطرے میں نمایاں کمی کرسکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ اس کو اپنے معمولات کا حصہ بنالیتے ہیں وہ عمر بڑھنے کے عمل کو کافی حد تک سست کردیتے ہیں اور وہ کافی عرصے تک بوڑھا نظر آنے سے بچ سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ 20 سے 25 منٹ تیز چہل قدمی یا سست جاگنگ کوئی ایسا مشکل کام نہیں جو لوگ کر نہ سکیں خاص طور پر امراض قلب کے مریض جو بھاگ نہ سکتے ہو مگر چہل قدمی تو کر ہی سکتے ہیں۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ بظاہر اس معمولی سی جسمانی سرگرمی کے ہر عمر یا جسمانی حالت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔اسی طرح ایروبک ورزشیں محض وزن اٹھانے کے مقابلے میں اچھی صحت کے لیے زیادہ فائدہ مند ثابت ہوتی ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی