چین میں سرطان کے امراض کی وجہ سے اموات کی شرح سب سے زیادہ ہے ، عالمی ادارہ صحت

جمعرات 4 فروری 2016 13:59

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 فروری۔2016ء) عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او ) نے چین کو سرطا ن کی وجہ سے اموات کی اس کی سب سے زیادہ شرح کے بارے میں خبردار کیا ہے اور چینی آبادی پر زور دیا ہے کہ سگریٹ نوشی ترک کر دیں اور زیادہ صحت مندانہ خوراکیں اور طرز بود و باش اپنائیں ۔عالمی یوم سرطان کے موقع پر گذشتہ روز جاری کیے جانے والے ایک اعلامیے میں عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ گذشتہ سال چین میں سرطان میں28لاکھ سے زیادہ افراد موت کی آغوش میں چلے گئے ہیں جبکہ اس قسم کی اموات کی یومیہ اوسط ساڑھے سات ہزار بنتی ہے ، چین میں عالمی ادارہ صحت کے نمائندے برنڈ ہارڈ سچ واٹ لینڈر نے کہا کہ اصل المیہ یہ ہے کہ ان میں سے زیادہ کیس قابل علاج تھے ، سگریٹ نوشی ، شراب نوشی ، ناقص غذائیں اور جسمانی سرگرمی کا فقدان سرطان کے خطرات میں بہت زیادہ اضافے کا موجب ہیں ، چین میں سرطان کی وجہ سے ہونے والی تقریباً 30فیصد اموات پھیپھڑوں کے سرطان کی وجہ سے ہوتی ہیں ، سچ واٹ لینڈر نے کہا کہ چین میں 315ملین سے زیادہ سگریٹ نوش ہیں اور ان کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

چین کے تقریباً تمام مردوں میں سے قریباً نصف سگریٹ پیتے ہیں ،غیر حیران کن طورپر پھیپھڑے کا سرطان مردوں میں تشخیص کی جانے والی سرطان کی انتہائی عام قسم ہے ۔قومی صحت اور خاندانی منصوبہ بند ی کمیشن ( این ایچ ایف پی سی ) کی جون کی ایک رپورٹ میں عالمی ادارہ صحت میں تجزیے کی حمایت کی ہے کہ اس میں کہا گیا ہے کہ چین میں تمام اموات کا 85فیصد سے زیادہ دیرینہ امراض کی وجہ سے ہوتی ہیں جن میں سرطان اور دیرینہ عمل تنفس کے مسائل سب سے نمایا ں وجوہ ہیں ۔

این ایچ ایف پی سی اس صورتحال کو سگریٹ نوشی زیادہ شراب نوشی ، ناکافی ایکسرسائز اور بہت زیادہ نمک اور چربی والی غذاؤں سے تعبیر کیا ہے ۔ سچ واٹ لینڈر نے سرطان کے بارے میں ناقابل کنٹرول سگریٹ نوشی کے وسیع تر قومی اثرات پر بھی زور دیا ہے ۔انہوں نے کہا”سرطان کسی فردواحد کا مسئلہ نہیں ہے یہ معیشت اور صحت عامہ کے نظام سمیت معاشرے کے تمام پہلوؤں میں سرایت کرتا ہے “ ۔

اس طبی ماہر نے تجویز پیش کی ہے کہ ملک کو صحت مندانہ طرز بودوباش کے بارے میں زیادہ سے زیادہ عوامی آگاہی جلد تشخیص کو فروغ دینے اور علاج معالجے کو بہتر بنانے پر توجہ دینی چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ چین کی جاری صحت اصلاحات سے مسئلہ کو حل کرنے میں مدد ملنی چاہئے ۔چین صحت عامہ کے نیٹ ورک کی تشکیل نو اور کم ترقی یافتہ دیہی علاقوں میں سروسز کو بہتر بنارہا ہے جن میں دیہی خواتین میں چھاتی کا سرطان اور گردن کا سرطان کی مفت سکریننگ شامل ہے ۔

بیجنگ اور متعدد دوسرے شہروں نے عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کررکھی ہے ، گذشتہ ستمبر میں سرطان کے مرض میں مبتلا ایک کار ٹونسٹ کے بارے میں ہٹ چینی فلم ”گواوے مسٹر ٹومر“ میں اس کی ہیر وئن کو مڈ نائٹ آئل جلاتے جنک فوڈ کھاتے اور دباؤ میں کام کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جو کہ چینی نوجوانوں میں عام پایا جاتا ہے ، یہ کردار اس خاتون کا تھا جو 20سال کی عمر میں ناسور کی وجہ سے ہلاک ہوتی ہے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی