پنجاب کے ہر ضلع میں سی ٹی سکین مشین فراہم کی جائے گی‘ رانا بابر حسین

ہفتہ 8 اکتوبر 2016 13:05

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔08 اکتوبر۔2016ء) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ پنجاب کے ہر ضلع میں سی ٹی سکین مشین فراہم کی جائے گی،د کھی انسانیت کی خدمت ایک بڑی عبادت کا درجہ رکھتی ہے ، بے سہارا،زندگی کے اندھے تھپیڑوں کامقابلہ کرنے والوں اورمصیبت زدہ افراد کی مدد کرنا ،ان کا سہارا بننا،ان کا ہاتھ تھامنا اور ان سے ہمدردی جتاناہی زندگی کا مقصد ہے،د کھی انسانیت کی خدمت کیلئے اپناجان و مال اورسب کچھ قربان کرنے کا عہد کریں،دکھی انسانیت کی خدمت سے ہی دنیا اورآخرت میں کامیابی ملے گی اوراللہ تعالیٰ کے حضور سروخروہوں گے ،کہ سیاست کرلیں یا دکھی انسانیت کی خدمت، ان دونوں میں سے ایک راستہ چننا ہوگا۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے صوبے کے ہر ضلع کے ہسپتال میں سی ٹی سکین مشینیں فراہم کرنے کا پروگرام بنایا ہے اور ان سی ٹی سکین مشینوں کو وہی کمپنیاں چلائیں گی جو یہ مشینیں فراہم کریں گی۔

(جاری ہے)

ہسپتالوں کے عملے کا ان سی ٹی سکین مشینوں سے سے کوئی سروکار نہیں ہوگا۔حکومت کے اس اقدام سے اس کالے دھندے کا خاتمہ ہوگاجس سے غریب قوم کے اربوں روپے سے فراہم کی گئی مشینوں کے بندیا خراب ہونے کی صورت میں مریضوں کو دھکے کھانے پڑتے تھے ۔

اپنی محنت کی کمائی سے دکھی انسانیت کے زخموں پر مرہم رکھنے والے دین اوردنیا کمارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں مخیر حضرات نے جدید ترین ایمرجنسی بنا کرخدمت خلق کی شاندار مثال قائم کی ہے اوراس مثال کو ہر شعبے میں آگے بڑھانا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی