اولپرکی5مصنوعات لیبارٹریزروانہ،گورمے ملک پروڈکشن یونٹ سیل،400کلواشیاء تلف

سپریم کورٹ کی ہدایت پرفوڈاتھارٹی ٹیم نےگوجرانوالہ کے قریب گورمے پروڈکشن یونٹ کی اچانک چیکنگ کی،فول اتھارٹی ٹیموں نے لاہورمیں16ہوٹلوں،بیکریوں کوبھاری جرمانے عائد کئے،فیصل آباد،ملتان اورگوجرانوالہ میں34کووارننگ

جمعہ 30 دسمبر 2016 18:42

اولپرکی5مصنوعات لیبارٹریزروانہ،گورمے ملک پروڈکشن یونٹ سیل،400کلواشیاء تلف

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30دسمبر2016ء) :فوڈ اتھارٹی ٹیم نے سپریم کورٹ کی ہدایت پر کارروائی کرتے ہوئے گوجرانوالہ کے قریب گورمے پروڈکشن یونٹ کا ملک سیل سیل‘ 400کلو خشک اشیائے خوردونوش کو تلف کر دیا جبکہ اولپر کی 5مصنوعات کو تجزیئے کے لئے لیبارٹری بھجواتے ہوئے بہتری کے احکامات جاری کئے۔ قبل ازیں لاہور میں فوڈ اتھارٹی ٹیموں نے چیکنگ کے دوران 16ہوٹلوں‘ بیکریوں‘ نان شاپس اور پکوان سینٹرز کو بھاری جرمانے عائد کئے۔

فیصل آباد‘ گوجرانوالہ اور ملتان میں 34کو بہتری کے احکامات جاری کئے گئے۔تفصیلات کے مطابق ناقص صفائی‘ ورکرز کی خراب طبی حالت‘ ایریا میں گندگی‘ پانی کی ناقص نکاسی سمیت دیگر خلاف ورزیوں پر بلال گنج میں حاجی لطیف ملک کو 12ہزار‘ اقبال نان شاپ کو 5ہزار‘ خان ہوٹل کو 3ہزار‘ بھوگیوال میں عبدالغنی ہوٹل اینڈ نان چنے کو 5ہزار‘ شالامار جی ٹی روڈ پر پہلوان فش کارنر کو 15ہزار‘ شاہجہان پارک میں خواجہ غریب نواز کیٹرنگ کو 7ہزار‘ الفلاح میرج ہال کو 10ہزار‘ رانا پکوان سینٹرکو 7ہزار‘ نیوکشمیر پکوان سینٹر کو 7ہزار‘ شام نگر میں احمدنان شاپ کو 4ہزار‘ شاہدرہ میں مقصود نان شاپ کو ڈھائی ہزار‘ قائداعظم انڈسٹریل سٹیٹ میں رمنا فوڈ کو 10ہزار‘ محمود روڈ پر داتا ملک شاپ کو ایک ہزار‘ بابا فرید سویٹس ہاؤس کو 4ہزار‘ سبزہ زار میں چٹھا پکوان سنٹر کو 15ہزار‘ گلبرگ تھری میں انصاری ملک شاپ کو ایک ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

(جاری ہے)

فیصل آباد میں 18ہوٹلوں اور بیکریوں کو بہتری کے احکامات جاری کئے گئے اور زائد المعیاد مشروبات کو تلف کر دیا گیا۔ گوجرانوالہ میں 6ہوٹلوں اور بیکریوں اور ملک شاپ کو بہتری کے احکامات جاری کئے گئے۔ ملتان میں 10ہوٹلوں اور بیکری کو بہتری کے احکامات کی وارننگ دی گئی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی