01:19 23:19 18:19 03:19

UrduPoint.com. <Home Page>

وزیراعظم نے نیلم جہلم پاور پراجیکٹ کی تکمیل میں تاخیر کی تحقیقات کا حکم دیدیا،24 جون کو خنجراب تا گوادر ریلوے اور سڑک منصوبہ شروع کرنے کیلئے اعلیٰ سطح کی ٹیم چین جائے گی،حالیہ دہشت گردی کے واقعات سے گھبرائے ہیں نہ گھبرائیں گے، میاں نوازشریف کی نیلم جہلم پاور پراجیکٹ کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو:
وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے نیلم جہلم پاور پراجیکٹ کی تکمیل میں 30 سال کی تاخیر کی تحقیقات کا حکم دے دیا، ان کا کہنا ہے کہ 24 جون کو خنجراب تا گوادر ریلوے اور سڑک منصوبہ شروع کرنے کیلئے اعلیٰ سطح کی ٹیم چین جائے گی، یہ منصوبہ ایشیا میں گیم چینجر ثابت ہوگا۔ وزیراعظم میاں نواز شریف نے نیلم جہلم پاور پراجیکٹ کا دورہ کیا۔ دورے کے موقع پر انہوں نے کہا کہ حالیہ دہشت گردی کے واقعات سے گھبرائے ہیں نہ گھبرائیں گے، بیروزگاری، غربت اور جہالت کے خاتمے سے دہشت گردی ختم ہوجائے گی، ہم دہشت گردی کے واقعات کو روکنے کیلئے منظم کوششیں کررہے ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ جلد قوم سے خطاب میں انرجی پالیسی کا اعلان کروں گا، نیلم جہلم منصوبہ پہلے ہی بہت تاخیر کا شکار ہوچکا ہے، نیلم جہلم پروجیکٹ کو 2015 تک مکمل کرنے کا حکم دیا ہے، نیلم جہلم منصوبے کی لاگت 7 گنا بڑھ کر 270 ارب روپے ہوچکی ہے، قوم کا بہت پیسا ضائع کیا گیا مگر ایک بھی منصوبہ مکمل نہیں کیا جاسکا۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کا بحران سنگین ہے جہاں سے بھی وسائل آئیں منصوبہ ہر صورت مکمل کیا جائے، پاکستان کے پاس پیسے نہیں، اخراجات کم اور کرپشن کا خاتمہ کرکے ذرائع آمدن بڑھائیں گے، پاکستان کو بدلنے کا فیصلہ کیا ہے، قوم ساتھ دے، عالمی سرمایہ کار پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں۔۔۔ مزید

کھانے پینے کی اشیا اضافی سیلز ٹیکس سے مستثنیٰ قرار، مستثنیٰ اشیا میں دودھ، گوشت، انڈے، سبزیاں، پھل، دالیں، پولٹری، مرچیں، مچھلی، ادرک، گنا، پولٹری فیڈ، مکھن، دیہی، نمک، روٹی اور بن سمیت دیگر اشیا شامل:
وزیر خزانہ نے کھانے پینے کی اشیا کو اضافی سیلز ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیا ہے۔وزیرخزانہ کی جانب سے ایف بی آر کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کھانے پینے کی اشیا پر جی ایس ٹی نہ بڑھایا جائے۔ جن اشیا کو اضافی سیلز ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیا ہے ان میں دودھ، گوشت، انڈے، سبزیاں، پھل، دالیں، پولٹری، مرچیں، مچھلی، ادرک، گنا، پولٹری فیڈ، مکھن، دیہی، نمک، روٹی اور بن سمیت دیگر اشیا شامل ہیں۔ وزیر خزانہ کی جانب سے خط موصول ہونے کے بعد ایف بی آر نے صورتحال پر نظر رکھنے کے لئے ریونیو افسران کو ہدایت جاری کردی ہے۔واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے اور اضافی جی ایس ٹی کی وصولی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے ہدایت جاری کی تھی ۔۔۔ مزید

تازہ ترین خبریں

طالبان کوامن مذاکرات کی میز پر لانے میں پاکستان نے اہم کردار اداکیا ،امریکہ کااعتراف چیمپئنز ٹرافی، انگلینڈ نے جنوبی افریقا کو 7 وکٹوں سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنالی کراچی: فائرنگ اور پرتشدد واقعات، 9 افراد جاں بحق
میلسی، زہر خورانی سے متاثرہ جاں‌بحق افراد کی تعداد 23 ہو گئی عمران خان نے رکن قومی اسمبلی کا حلف اٹھا لیا وزیر اعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر گفتگو
بٹل سیکٹر،بھارتی فوج کی بلا اشتعال گولہ باری،10 سالہ بچی جاں بحق، 3 افراد زخمی بجلی ایک روپیہ 12 پیسے فی یونٹ مہنگی انتخابی عمل پر تحریک انصاف کو ہی نہیں مسلم لیگ (ن) کو بھی تحفظات ہیں،چوہدری نثار
ہمارا المیہ ہے کہ قانون سے بھاگنے والے افراد عوام پر بوجھ ڈال رہے ہیں، چیف جسٹس بلوچستان میں امن کے لئے اسٹیبلشمنٹ اور ایجنسیوں کو حکومت کے تابع لانا ہوگا،رضا ربانی پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات جاری، 5 ارب ڈالرقرضہ ملنے کاامکان
میرے حلقہ میں پلاننگ کے تحت انجینئرڈ دھاندلی کی گئی، مسلم لیگ (ن) نے پنجاب میں بھاری مینڈیٹ دھاندلی سے حاصل کیا، چیف الیکشن کمشنر نے بھی لگتا ہے کہ دھاندلی کا شکار ہونے والوں کو انصاف نہ دینے کا فیصلہ کررکھا تھا اسلئے میری ایک نہ سنی اب ٹربیونل سے رجوع کرکے دھاندلی کے ثبوت دوں گا۔ امید ہے انصاف ملے گا،تحریک انصاف کے این اے 168 سے سابق امیدوار نواب اسحق خان خاکوانی کی میڈیا سے بات چیت :
سندھ حکومت میں شامل ہوناہے یانہیں،ایم کیوایم کے زیراہتمام آزادکشمیرسمیت ملک بھرمیں عوامی ریفرنڈم(کل )ہوگا :
پشاور،جی ٹی روڈ پر تھانے کے باہر دستی بم حملہ، 2 راہگیر زخمی :
ڈرون حملوں سے امریکہ مخالف جذبات میں اضافہ ہو رہاہے ، امر یکہ میں اصل حکمرانی کاروبار کی ہوا کرتی تھی ، ریپبلکن اور ڈیموکریٹس الگ الگ چلایا کرتے تھے ، وقت آگیا ہے کہ ڈیموکریٹس قدرے اعتدال پسند ریپبلکنز کا روپ دھار چکے ہیں، امریکی دانشور نوم چومسکی کی پاکستان اور یمن میں ہونے والے امریکی ڈرون حملوں پر شدید تنقید :
  ۔  آج کا اخبار
RSS Feeds



Photo Album of Quaid-e-Azam Muhammad Ali Jinnah Photo Album of Quaid-e-Azam Muhammad Ali Jinnah
 

Find us on Facebook

آج کا سوال
حکومت نے مالی سال 2013 کیلئے بجٹ پیش کر دیا ہے جس میں بجلی، تیل، گھی، چینی، دودھ، پان، چھالیہ، سمیت 85 مصنوعات مہنگی ہو گئی ہیں، پنشن میں اضافہ کر دیا ہے پہلے سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں اضافہ نہیں‌کیا گیا لیکن بعد ازاں‌ ملازمین کے احتجاج پر تنخواہوں میں10فیصد اضافہ کر دیا، آپ کے خیال میں کیا موجودہ ملکی معیشت کو دیکھتے ہوئے حکومت بہترین بجٹ پیش کر سکی ہے؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
موجودہ بجٹ غربا کیلئے بالکل نہیں ہے بلکہ اس سے غریبوں کے عام استعمال کی اشیا مزید مہنگی ہوئی ہیں۔
موجودہ بجٹ امرا، تاجروں کیلئے بنایا گیا ہے جس سے ان کو فائدہ ملے گا۔
ملکی خزانہ تقریبا خالی ہے جس کیلئے حکومت نے متعدد ٹیکس نافذ کئے ہیں موجودہ بجٹ سے ملکی خزانے میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔




تمام فہرست كھولئے | بند كیجئے

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian, Site Maps
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
Quick Mart
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Langkawi Point
Quick Mart Pakistan
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Day gifts to Pakistan. Gifts for Eid, gifts for Eid, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz ,Valentine's Day gifts, valentine day, lovely gifts, pakistani love gifts, send gifts to Pakistan

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2013. All rights reserved.