10:59 08:59 03:59 12:59

UrduPoint.com. <Home Page>

عمران خان نے رکن قومی اسمبلی کا حلف اٹھا لیا، ٹیکس سے ملک میں تباہی مچے گی، نواز شریف کو وزیر اعظم بننے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، اسمبلی میں اپوزیشن کی حیثیت سے نہیں بلکہ ایک پاکستانی بن کر بات کرونگا، ہمیں ایک قوم بن کر سوچنا ہے، چیئرمین تحریک انصاف کا قومی اسمبلی اجلاس سے پہلا خطاب:
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے قومی اسمبلی کے رکن کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ان سے حلف لیا۔ ارکان پارلیمنٹ نے اُمید ظاہر کہ عمران خان مثبت سیاست کا آغاز کریں گے۔ قومی اسمبلی سے اپنے پہلے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستانی سب سے زیادہ خیرات اور سب سے کم ٹیکس دیتے ہیں۔ اس سے پہلے عمران خان کی آمد کے پیش نظر قومی اسمبلی کی عمارت کی سیکیورٹی معمول سے زیادہ سخت کی گئی جس پر بعض ارکان اسمبلی نے پولیس حکام سے شکوہ بھی کیا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ میں میاں محمد نواز شریف کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں.میں اسمبلی میں اپوزیشن کی حیثیت سے نہیں بلکہ ایک پاکستانی بن کر بات کرونگا. اپنے خطاب میں چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پاکستان ایشیاء کا کیلیفورنیا بن سکتا ہے. پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے. ہمیں ایک قوم بن کر ملک کے حالات بہتر کرنا ہونگے. ہمیں ایک قوم بن کر سوچنا ہے. عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو درپیش مسائل کی وجہ نا انصافی ہے. امن و امان اور خوشحالی کی بنیاد عدل و انصاف پر ہے۔۔۔ مزید

ہمارا المیہ ہے کہ قانون سے بھاگنے والے افراد عوام پر بوجھ ڈال رہے ہیں،چیف جسٹس:
چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کا المیہ ہے کہ یہاں جب کسی چیز کی قیمت بڑھ جائے تو اس میں کمی نہیں ہوتی، قانون سے بھاگنے والے افراد ہی عوام سے سیلز ٹیکس وصول کررہے ہیں۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے جی ایس ٹی میں اضافے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق کیس کی سماعت کی ،سماعت کے دوران اٹارنی جنرل منیر اے ملک نے جی ایس ٹی میں حالیہ اضافے اور اس کے نفاذ کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ جنرل سیلز ٹیکس میں اضافے کا تعلق حالیہ بجٹ سے نہیں اسے1931 کے ٹیکس ایکٹ کے تحت نافذ کیا گیا، جس کے تحت حکومت کسی بھی ٹیکس کو فوری نافذ یا ردوبدل کر سکتی ہے۔ چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ہم نو آبادیات میں نہیں رہ رہے،1931کے بعد اب حالات کے تقاضے بدل چکے،وقت گزرنے کے ساتھ بہت سی تبدیلیاں آئیں، کیا یہ قانون بنیادی آئینی حقوق کے متصادم نہیں، ایک فیصد ٹیکس بڑھانے اور فوری نفاذ سے مہنگائی کا طوفان آیا ، لوگوں کی جیبوں سے اربوں روپے نکل گئے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ جی ایس ٹی سے کارروباری حضرات کو کوئی فائدہ نہیں پہنچتا، 90 فیصد پٹرول پمپ غیر رجسٹرڈ ہیں وہ ٹیکس حکومت کو دینے کے بجائے خود کھائیں گے، نقصان تو عوام کا ہوا ۔۔۔ مزید

تازہ ترین خبریں

بجلی ایک روپیہ 12 پیسے فی یونٹ مہنگی پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات جاری، 5 ارب ڈالرقرضہ ملنے کاامکان کراچی: فائرنگ کے واقعات میں 5 افراد جاں بحق
افغانستان:بگرام ایئر بیس پرحملہ،4 امریکی فوجی ہلاک :
افغانستان:بگرام ایئر بیس پرحملہ،4 امریکی فوجی ہلاک :
افغانستان:بگرام ایئر بیس پرحملہ،4 امریکی فوجی ہلاک :
افغانستان:بگرام ایئر بیس پرحملہ،4 امریکی فوجی ہلاک :
  ۔  آج کا اخبار
RSS Feeds



Photo Album of Quaid-e-Azam Muhammad Ali Jinnah Photo Album of Quaid-e-Azam Muhammad Ali Jinnah
 

Find us on Facebook

آج کا سوال
حکومت نے مالی سال 2013 کیلئے بجٹ پیش کر دیا ہے جس میں بجلی، تیل، گھی، چینی، دودھ، پان، چھالیہ، سمیت 85 مصنوعات مہنگی ہو گئی ہیں، پنشن میں اضافہ کر دیا ہے پہلے سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں اضافہ نہیں‌کیا گیا لیکن بعد ازاں‌ ملازمین کے احتجاج پر تنخواہوں میں10فیصد اضافہ کر دیا، آپ کے خیال میں کیا موجودہ ملکی معیشت کو دیکھتے ہوئے حکومت بہترین بجٹ پیش کر سکی ہے؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
موجودہ بجٹ غربا کیلئے بالکل نہیں ہے بلکہ اس سے غریبوں کے عام استعمال کی اشیا مزید مہنگی ہوئی ہیں۔
موجودہ بجٹ امرا، تاجروں کیلئے بنایا گیا ہے جس سے ان کو فائدہ ملے گا۔
ملکی خزانہ تقریبا خالی ہے جس کیلئے حکومت نے متعدد ٹیکس نافذ کئے ہیں موجودہ بجٹ سے ملکی خزانے میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔




تمام فہرست كھولئے | بند كیجئے

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian, Site Maps
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
Quick Mart
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Langkawi Point
Quick Mart Pakistan
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Day gifts to Pakistan. Gifts for Eid, gifts for Eid, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz ,Valentine's Day gifts, valentine day, lovely gifts, pakistani love gifts, send gifts to Pakistan

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2013. All rights reserved.