Open Menu

Ahle Iman Ka Azeem Din - Article No. 1041

Ahle Iman Ka Azeem Din

اہل ایمان کاعظیم دن - تحریر نمبر 1041

جمعة الوداع

جمعہ 1 جولائی 2016

علامہ منیراحمد یوسفی:
جمعة الوداع رمضان المبارک کے ماہ عظیم کا آخری جمعہ ہے۔ اب اس کے بعد اس سال کے ماہ رمضان المبارک میں اور جمعة المبارک کادن نہیں آئے گا اسلئے اس کو جمعتہ الوداع کہتے ہیں۔
حضرت ابولبابہ بن عبدالمنذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے فرماتے ہیں نبی کریم رؤف ورحیم ﷺ فرمایا جمعتہ المبارک کادن اپنے پانچ اوصاف کی بناپر تمام دنوں کاسردار ہے۔
اس روزاللہ نے حضرت آدم علیہ السلام کو تخلیق فرمایا، اللہ تبارک وتعالیٰ نیا سی دن حضرت آدم علیہ السلام کو زمین پر اتارا، اسی دن (حضرت آدم علیہ السلام کو وفات دی، اسی میں ایک ساعت ایسی ہے جس میں بندہ کوئی چیز نہیں مانگتا مگر اللہ اسے عطا فرماتا ہے، جب تک حرام چیز نہ مانگے اور اسی دن قیامت قائم ہوگی۔

(جاری ہے)

کوئی مقرب فرشتہ اور آسمان اور زمین اور ہوائیں اور پہاڑ ایسے نہیں جو جمعة المبارک کے دن سے خوف نہ کرتے ہوں۔

(اس خیال سے کہ شاید یہ ہی جمعة المبارک قیامت کادن ہے)
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے فرماتے ہیں رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ہم دنیا میں (آنے میں پیچھے ہیں مگر قیامت کے دن آگے ہوں گے بجز اس کے کہ انہیں ہم سے پہلے کتاب دی گئی اور ہمیں اس کی ہدایت فرمائی۔
حضرت اوس بن اَوس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے فرماتے ہیں رسول کریم رؤف رحیم ﷺ نے فرمایا ، جمعةالمبارک کے دن نہانے اور نہلائے اور جلدی آئے اور جلدی کام کرے اور پیدل آئے، سوارنہ ہو اور امام سے قریب بیٹھے اور کان لگاکر سنے اور کوئی بے ہودگی نہ کرے تو اُسے ہر قدم کے عوض ایک سال کے روزوں اور ایک سال کی راتوں کے قیام کا ثواب ملے گا۔

حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ فرماتے ہیں‘ رسول کریم رؤف ورحیم نے فرمایا: کوئی شخص جمعةالمبارک کے دن غسل کرے اور بقدر طاقت صفائی کرے اور اپنے تیل میں سے کچھ لگا لے اور اپنے گھر کی خوشبومل لے، پھر مسجد میں جائے اور دواشخاص کوالگ نہ کرے پھر وہ نماز پڑھے جواُس کے لئے تقدیر میں لکھی ہے۔ پھر امام خطبہ پڑھے توخاموش رہے تو ایک جمعة المبارک سے دوسرے جمعة المبارک تک اُس کے گناہ بخش دیئے جائیں گے۔

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ فرماتے ہیں‘ رسول کریم رؤف ورحیم ﷺ نے ارشاد فرمایا : اور ایسا کوئی جاندار نہیں جوجمعةالمبارک کے دن صبح سے آفتاب طلوع ہونے تک قیامت کا ڈرتے ہوئے منتظر نہ ہوسوائے جن وانس کے اور اس میں ایک ایسی ساعت ہے جسے کوئی مسلمان نماز پڑھتے ہوئے نہیں پاتا کہ اللہ سے کچھ مانگے تو رب اُسے عطافرماتا ہے۔

حضرت ابودرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، فرماتے ہیں رسول کریم رؤف ورحیم ﷺ نے فرمایا جمعة المبارک کے دن مجھ پر زیادہ سے زیادہ درود شریف پڑھو کیونکہ یہ حاضری کادن ہے جس میں فرشتے حاضر ہوتے ہیں اور جوکوئی مجھ پر درود شریف بھیجتا ہے، اُس کا دورد شریف مجھ پر پیش ہوتا ہے حتیٰ کہ اُس سے فارغ ہوجائے۔ (راوی) فرماتے ہیں‘ میں نے عرض کیا (یارسول اللہ ﷺ ) کیا آپ ﷺ کے وصال کے بعد بھی ؟ بھی فرمایا: (ہاں) بے شک اللہ نے زمین پر انبیاء (کرام علیہم السلام) کے جسموں کو کھانا حرام فرمادیا ہے۔
لہٰذا اللہ کے انبیاء (کرام علیہم السلام) زندہ ہیں اور رزق دیے جاتے ہیں۔
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہا اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ یہ دونوں فرماتے ہیں‘ ہم نے رسول کریم رؤف ورحیم کو سناجب کہ آپ گکڑی کے بنے ہوئے منبر شریف پر جلوہ افروز تھے۔ آپﷺ نے فرمایا: لوگ (نماز) جمعةالمبارک چھوڑنے سے باز رہیں، ورنہ اللہ اُن کے دلوں پر مہر کر دے گا۔
پھر وہ فائلوں سے ہوجائیں گے۔
حضرت ابوالجعدضمری رضی اللہ عنہ سے مروی روایت میں اس طرح ہے فرماتے ہیں رسول کریم رؤف ورحیم ﷺ نے فرمایا: جوتین جمعہ (نماز جمعةالمبارک) چھوڑدے، اللہ اُس کے دل پر مہر کردے گا۔
حضرت عبداللہ بن عمرورضی اللہ عنہ سے روایت ہے، فرماتے ہیں، رسول کریم رؤف ورحیم ﷺ نے فرمایا جومسلمان جمعتہ المبارک کے دن یاجمعة المبارک کی رات فوت ہوتا ہے تواللہ اس کوعذاب قبر سے محفوظ رکھتا ہے۔

Browse More Islamic Articles In Urdu