Open Menu

Hazrat Adam AS K Bachon Ki Tadaad - Article No. 1104

Hazrat Adam AS K Bachon Ki Tadaad

حضرت آدم علیہ السلام کے بچوں کی تعداد - تحریر نمبر 1104

حضرت امام جعفربن جریر رحمتہ اللہ علیہ نے یہ روایت نقل کی ہے کہ حضرت آدم علیہ السلام کے بیس بچے ہوئے جوتمام کہ تما حضرت حوا علیہ السلام سے تولد ہوئے۔

منگل 21 فروری 2017

حضرت امام جعفربن جریر رحمتہ اللہ علیہ نے یہ روایت نقل کی ہے کہ حضرت آدم علیہ السلام کے بیس بچے ہوئے جوتمام کہ تما حضرت حوا علیہ السلام سے تولد ہوئے ۔ یہ تمام بچے جڑواں تھے ۔ ابن اسحاق نے بھی یہی تعداد بیان کی ہے اور انہوں نے ان کے نام بھی لکھے ہیں ۔ کچھ مفسرین کرام کا کہنا ہے کہ حضرت حوا علیہ السلام ایک سوبیس مرتبہ حاملہ ہوئیں اور دوسو چالیس بچے تولد ہوئے ۔
سب سے بڑا لڑکا قابیل اور لڑکی قلیما تھی ۔

(جاری ہے)

سب سے آخری لڑکا عبدالمغیث اور لڑکی امة المغیث تھی ۔ پھر یہ بچے زمین میں دور دراز پھیل گئے اور تعداد میں بڑھتے چلے گئے ۔
قرآن مجید میں ارشاد باری تعالیٰ ہوتا ہے :
اے لوگو! اپنے رب سے ڈرو جس نے تمہیں ایک جان سے پیدا کیا ہے اور اسی میں سے اس کا جوڑا بنایا ہے اوران دونوں سے بہت سے مرد اور عورت پیداکئے ۔
مورخین لکھتے ہیں کہ حضرت آدم علیہ السلام نے اپنے وصال سے قبل اپنی اولاد پھر ان کی اولاد میں سے چار لاکھ افراد دیکھے ۔

Browse More Islamic Articles In Urdu