Open Menu

Hazrat Umar RATA Kay Aqwal - Article No. 985

Hazrat Umar RATA Kay Aqwal

حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے اقوال - تحریر نمبر 985

جوریاست مجرموں پر رحم کرتی ہے وہاں بے گناہ لوگ بے رحمی سے مرتے ہیں۔

جمعہ 16 اکتوبر 2015

ثنارحمن:
جوریاست مجرموں پر رحم کرتی ہے وہاں بے گناہ لوگ بے رحمی سے مرتے ہیں۔
جوزیادہ ہنستا ہے اس کارعب ختم ہوجاتا ہے۔
جو مذاق زیادہ کرتے ہیں لوگ اسے کم راستہ اور بے حیثیت سمجھتے ہیں۔
جو باتیں زیادہ کرتا ہے اس کی لغزش زیادہ ہوجاتی ہے۔
جس کی لغزش زیادہ ہوجاتی ہے اس کی حیا کم ہوجاتی ہے۔
جس کی حیا کم ہوجاتی ہے اس کی پرہیز گاری کم ہوجاتی ہے۔

اور جس کی پرہیز گاری کم ہوجاتی ہے اس کادل مردہ ہوجاتاہے۔
علم عقل کی زیادتی پر موقوف نہیں۔
سخی خداکادوست ہے چاہے فاسق ہوبخیل خداکادشمن ہے چاہے زاہدہو۔
غصے کے وقت انسان کے اخلاق کاصحیح پتہ چلتا ہے۔
مال غنیمت کی امید پرکسی کی جاں جوکھوں میں مت ڈالو۔

(جاری ہے)


کم بولنا حکمت ،کم کھاناصحت اور کم سونا عبادت ہے۔
جس سے تم کو نفرت ہو اس سے ڈرتے رہو۔


دونمازوں کو بلاکسی جوازاکٹھا کرنا گناہ کبیرہ ہے۔
جس نے رب کے لئے جھکنا سیکھ لیا وہی علم والا ہے کیوں کہ علم کی پہچان عاجزی ہے اور کاہل کی پہچان تکبر۔
اگرتم یہ جاننا چاہتے ہو کہ اللہ کے ہاں تمہارا مقام کیا ہے تو یہ دیکھو خدا کی مخلوق تمہیں کیسا سمجھتی ہے۔
خدا کائنات تمہارے لئے پیدا کی ہے اور تمہیں اپنی عبادت کے لئے۔
انسان کی عجیب حالت ہے اس کے بیل یاگدھے میں کوئی خرابی پیداہو جائے تو اس کی اصلاح کے لئے دوڑ دھوپ کرتا ہے لیکن اس کی اپنی ذات میں جوخرابی پیدا ہوجائے تو اس کی اصلاح کی طرف توجہ نہیں دیتا۔

Browse More Islamic Articles In Urdu