Open Menu

Jumma Fazilat - Article No. 982

Jumma Fazilat

جمعہ فضلیت اور برکات کایوم سعید - تحریر نمبر 982

احادیث نبوی میں بھی جمعہ کی بہت اہمیت برکات اورفضائل ملتے ہیں۔حضرت سلیمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سرکاردوعالم نے فرمایا۔کیاتو جانتا ہے کہ جمعہ کانام جمعہ کیوں پڑگیا؟ میں نے عرض کیا نہیں۔آپ نے فرمایا

جمعہ 2 اکتوبر 2015

صاحبزادہ ذیشان کلیم معصومی:
ارشاد باری تعالیٰ ہے: ترجمہ!اے ایمان والو! جب پکاراجائے نماز کیلئے جمعہ کے دن تو اللہ کے ذکر کی طرف دوڑو اور خریدوفروخت چھوڑ دویہ تمہارے لئے زیادہ بہتر ہے اگر تم جانو پھر جب نماز پوری ہوجائے توزمین میں پھیل جاؤ اور اللہ کا فضل تلاش کرو اور اللہ کو کثرت سے یاد کرتے رہو شاید کہ تمھیں فلاح نصیب ہوجائے(سورةجمعہ10۔
9ّ) قرآن کریم کی ان آیات سے جمعہ کی فضلیت وبرکات واضح ہوجاتی ہیں کہ پورے اہتمام کے ساتھ جمعہ کی تیاری کی جائے اور مسجدوں کی طرف دوڑا جائے یعنی جلدی سے جلدی جمعہ کی ادائیگی کیلئے مساجد کا رخ کیا جائے اور سب کاروبار خریدفروخت کوترک کردیا جائے اور پھر جب اللہ کافرض اداکرلیا جائے تو پھر کاروبار زندگی میں مشغول ہوجاؤ اور اللہ کو کثرت سے یاد کی جائے اسی میں مسلمانوں کی کامیابی کاراز مخفی ہے۔

(جاری ہے)


احادیث نبوی میں بھی جمعہ کی بہت اہمیت برکات اورفضائل ملتے ہیں۔حضرت سلیمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سرکاردوعالم نے فرمایا۔کیاتو جانتا ہے کہ جمعہ کانام جمعہ کیوں پڑگیا؟ میں نے عرض کیا نہیں۔آپ نے فرمایا۔ اس لئے کہ اس میں تمھارے باپ حضرت آدم  کی ولادت ہوئی،اسی روز ان کوجنت میں داخل کیا گیا اور اسی دن ہی ان کوجنت سے نکالاگیا،اللہ تعالیٰ اسی مقدس دن روز آفرنیش سے فارغ ہوا اور تمام مخلوق جمع کی گئی۔
قیامت بھی جمعہ کے روز آئے گی۔مخلوق خدا میدان حشر میں جمع ہوگی۔
حضور نے فرمایا تین آدمی ایسے ہیں جن کو اللہ عذاب قبرے سے بچائے گایعنی شھید اور موذن اور جمعہ کے دن یاجمعہ کی رات کووفات پانے والا۔ایک روایت بھی ہے کہ جمعہ کے دن اللہ چھ لاکھ انسانوں کودوزخ سے آزاد کرتے ہیں۔
حضرت ابوہ ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول خدا نے فرمایا کہ جوشخص اہتمام کے ساتھ جمعہ اداکرے اسے ہفتہ بھر کے گناہوں کی معافی مل جاتی ہے جو شخص غسل کرے صفائی وپاکیزگی کا اہتمام کرے خوشبو لگائے،جمعہ کیلئے مسجد میں جائے۔
پہلے خطبہ جمعہ توجہ سے سنے،حضور نے فرمایا ایسے شخص کے اس جمعہ اور دوسرے جمعہ کے درمیان سارے گناہ معاف کر دئیے جاتے ہیں۔
آپ نے فرمایا کہ جوشخص جمعہ کی نماز کیلئے غسل اور صفائی کرکے گھر سے چلتا ہے ہزار فرشتے اس کے پیچھے پیچھے مغفرت وبخشش کی دعا کرتے ہوئے چلتے ہیں۔حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے محبوب کریم نے فرمایا کہ اللہ نے ہم سے پہلی قوموں کوجمعہ سے بے خبررکھا اور یہود کیلئے شنبہ کا دن رکھا اور نصاریٰ کیلئے اتوار کادن رکھا۔پھر اللہ نے ہم کو پیدا کیا تو ہم کوجمعہ کے دن سے آگاہ کیا اور اسی طرح وہ لوگ قیامت کوہمارے پیچھے ہون گے اور ہم دنیا میں سب پیچھے ہیں اور قیامت کے دن سب سے اول ہوں گے۔

Browse More Islamic Articles In Urdu