Open Menu

Shab E Qadr Ki Ibadat - Article No. 955

Shab E Qadr Ki Ibadat

شبِ قدر کی عبادات - تحریر نمبر 955

شبِ قدر کا رمضان کے اخیر عشرے کی طاق راتوں میں ہونا متعین ہے لہٰذا اگر اخیر عشرے کی طاق راتوں (21.23.25.27,29) میں سے ہر ہر رات کو درج ذیل اعمال کر لیے جائیں تو اللہ کی ذات سے بھر پور اُمید ہے کہ ہم شبِ قدر کی برکات اور ہزار مہینوں کی عبادت کا ثواب پا سکیں گے۔

جمعہ 10 جولائی 2015

رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:”شبِ قدر کو رمضان المبارک کے اخیر عشرے کی طاق راتوں میں تلاش کرو۔“(صحیح بخاری)
شبِ قدر کا رمضان کے اخیر عشرے کی طاق راتوں میں ہونا متعین ہے لہٰذا اگر اخیر عشرے کی طاق راتوں (21.23.25.27,29) میں سے ہر ہر رات کو درج ذیل اعمال کر لیے جائیں تو اللہ کی ذات سے بھر پور اُمید ہے کہ ہم شبِ قدر کی برکات اور ہزار مہینوں کی عبادت کا ثواب پا سکیں گے۔

(جاری ہے)

1۔ عشاء اور فجر کی نماز باجماعت ادا کریں،(جس نے عشاء وفجر باجماعت ادا کی تو اسے پوری رات عبادت کا ثواب ملتا ہے)
2۔تیسرا کلمہ اور دُرود شریف کا اہتمام کریں
3۔ کم از کم ایک پارہ قرآن مجید کی تلاوت کریں۔
4 ۔ کم سے کم 2 رکعات صلوة التوبہ پڑھیں۔
5۔ اپنے گناہوں پر رُو رُو کر اللہ سے معافی مانگیں۔

Browse More Islamic Articles In Urdu