آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی سے جنرل ڈیوڈ پیٹریاس اور سینیٹر جان کیری کی ملاقاتیں:
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اکتوبر۔2009ء) امریکی سینٹ کام کے سربراہ جنرل ڈیوڈ پٹریاس اور یو ایس سینیٹ امور خارجہ کمیٹی کے چئیرمین سینیٹر جان کیری نے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی ہیں۔آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹرز میں امریکی سینٹ کام کے سربراہ سے آرمی چیف کی ملاقات کے دوران پیشہ ورانہ امور جبکہ امریکی سینیٹر جان کیری سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادل خیال کیا گیا۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




