Warning: shuffle() expects parameter 1 to be array, null given in /home/aliurdu/public_html/includes/news_ticker.php on line 3

    Warning: Invalid argument supplied for foreach() in /home/aliurdu/public_html/includes/news_ticker.php on line 4

اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"کیری لوگر بل" پر مزید کوریج

سینیٹر جان آج رات گئے پاکستان پہنچیں گے:
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اکتوب۔2009ء)امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے سربراہ اور کیری لوگر بل کے متحرک سینیٹر جان کیری اتوار اور پیر کی درمیانی شب اسلام آباد پہنچ رہے ہیں ۔ اسلام آباد میں امریکی سفارتخانہ اور دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق جان کیری پاکستان کی اپوزیشن اور عسکری قیادت کے ساتھ ملاقات کر کے انہیں کیری لوگر بل پر امریکی کانگریس کے وضاحتی بیان کے حوالے سے اعتماد میں لیں گے ۔ذرائع کے بقول جان کیری کی جن راہنماوٴں سے ملاقات متوقع ہے ان میں سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان ، چوہدری شجاعت حسین ، مولانا فضل الرحمن ، اسفند یار ولی ، ایم کیو ایم کے راہنما حیدر عباس رضوی ،جماعت اسلامی کی قیادت اور تحریک انصاف کے راہنما عمران خان شامل ہیں ۔ادھر ذرائع نے یہ بھی کہا ہے کہ امریکی وضاحت کے بعدعسکری قیادت نے اس بل کو قبول کرنے کا عندیہ دیا ہے تاہم وہ سینیٹر کیری سے واضح طور پر بعض یقین دہانیاں چاہتی ہے اور امریکہ اس مقصد کیلئے پاکستان کی عسکری امداد میں اضافہ پر بھی تیار ہے ۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن بھی نومبر کے پہلے ہفتے میں پاکستان ن آکرعسکری اور اپوزیشن کی سیاسی قیادت کو بعض یقین دہانیاں کرائیں گے ۔

17/10/2009 19:24:17 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے