کیری لوگر بل ،مشروط امداد مسترد کرنے کا مطالبہ:
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔16اکتوبر 2009 ء) مسلم لیگ ن کے ترجمان صدیق الفاروق نے کہا ہے کہ قوم پی پی کے رویے کے خلاف ہیں،مشروط امداد کو مسترد کردینا چاہیے۔وزیر خارجہ کی اسمبلی میں کیری لوگر بل پر بریفنگ پر تبصرہ کرتے ہوئے صدیق الفاروق نے کہا کہ حکومت نے عوام اور اتحادیوں کو اعتماد میں نہیں لیا، ان کا کہنا تھا کہ مشروط امداد سے جان چھڑانے کے لئے کمیٹی بنائی جائے۔ان کا کہنا تھا کہ لوگ میں پی پی پی کی حکومت کے رویئے کیخلاف نفرت جڑ پکڑ رہی ہے ۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




