اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"کیری لوگر بل" پر مزید کوریج

امریکی صدر باراک اُوباما نے کیری لوگر بل پر دستخط کر دیئے،انتہاپسندی کے خاتمے اور جمہوریت کے استحکام کیلئے پاکستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں،ترجمان وائٹ ہاوٴس:
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اکتوبر۔2009ء)امریکی صدر براک اوبامانے پاکستانی امداد کے کیری لوگر بل پر دستخط کردیئے ہیں جبکہ وائٹ ہاوس ترجمان رابرٹس گبز کا کہنا ہے کہ انتہا پسندی کے خاتمے اور جمہوریت کے استحکام کے لیے پاکستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں کانگریس کی اس یقین دہانی کے بعد کہ بل سے پاکستان کی خود مختاری متاثر نہیں ہوگی امریکی صدر براک اوباما نے کیری لوگربل پر دستخط کردیئے ۔ بل کی منظوری کے بعد ڈیڑھ ارب ڈالر آئندہ سال سے ملنا شروع ہونگے ۔بل پر دستخط کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وائٹ ہاوس کے ترجمان رابرٹ گبس نے کہا کہ یہ بل دہشت گردی کے خلاف پاک امریکا کوشش میں مدد گار ثابت ہوگا۔ امریکا پاکستان میں جمہوریت کو مستحکم اور قانون کی بالا دستی چاہتا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر براک اوباما پاکستانی عوام کی معیار زندگی بہتر بنانا چاہتے ہیں۔

15/10/2009 21:31:15 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے