Pakistan Hamari Pehchaan - Article No. 850

Pakistan Hamari Pehchaan

پاکستان ہماری پہچان - تحریر نمبر 850

آزادی کسی بھی قوم کا قابلِ فخر سرمایہ ہوتی ہے۔ ہمارے بزرگوں نے لازوال قربانیاں دے کر ہمیں آزادی کی نعمت عطا کی ، ہمیں آزاد وطن پاکستان دیا۔پاکستان اللہ تعالیٰ کی طرف سے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک عطیے سے کم نہیں

جمعہ 9 اکتوبر 2015

سید علی بخاری:
آزادی کسی بھی قوم کا قابلِ فخر سرمایہ ہوتی ہے۔ ہمارے بزرگوں نے لازوال قربانیاں دے کر ہمیں آزادی کی نعمت عطا کی ، ہمیں آزاد وطن پاکستان دیا۔پاکستان اللہ تعالیٰ کی طرف سے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک عطیے سے کم نہیں۔ اس کی جتنی قدر کی جائے کم ہے۔ پاکستان ہماری پہچان ہے یہ ملک ہمیں آسانی سے نہیں ملا ۔ اس کے لیے مسلمل جدوجہد کی گئی تھی۔
اس کی آزادی میں ہمارے بزرگوں کا خون اور بے مثال قربانیاں شامل ہیں جس کے نتیجے میں ہمیں یہ آزاد مملکت نصیب ہوئی۔ اب ہمارا کام ہے کہ اس نعمت کی قدر کریں جیسا کہ اس کا حق ہے۔ اس پاک وطن کو اس طرح ترقی کی جانب لے جائیں،جس کا خواب حکیم الامت علامہ محمد اقبال ، بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح ، شہید ملت لیاقت علی خاں اور شہید حکیم محمد سعید نے دیکھا تھا۔

(جاری ہے)


ہمدرد نونہال اسمبلی لاہور میں ”پاکستان ہماری پہچان“ کے موضوع پر ایک اجلاس ہوا۔ سابق صدر پاکستان نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے چیئرمین محترم جسٹس محمد رفیق احمد تارڑ خصوصی طور پر شریک تھے۔
مقررین میں مہرال قمر، ملائیکہ صابر، نویرا بابر اور طیبہ رزاق شامل تھے۔ تلاوتِ کلام مجید قاریہ فاطمہ قاسم نے اور نعتِ رسول مقبول ﷺ نونہال فجر بابر نے پیش کی۔
محترم جسٹس محمد رفیق احمدنے تحریکِ آزادی سے متعلق نونہالوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہے کہا کہ پاکستان بلاشبہ اللہ تعالیٰ کی جانب سے مسلمانوں کے لیے ایک عنایت ہے جس کی واضح دلیل یہ ہے کہ اس کا قیام لیلتہ القدر میں ہوا۔ اس ملک کی بنیاد لاالہ اللہ محمد رسول اللہ پر رکھی گئی۔ جس کے لیے لاکھوں لوگوں نے اپنا خون دیا، تب ایک ایسا ملک وجود میں آیا، جہاں مسلمان آزادی سے سانس لے سکتے ہیں۔
انھو ں نے کہا کہ ہمارا ملک ہر طرح کی معدنیات سے مالا مال ہے۔ جب تک ہمارے پاس علم تھا ہم نے دنیا پر راج کیا اور جب ہم نے غور کرنا چھوڑ دیا تو آج ہم بہت سے ممالک سے پیچھے ہیں اور غیر ہمارے علم سے فائدہ اُٹھا رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یہ پاک وطن ہمارے لیے نعمت سے کم نہیں ہے۔ آپ سب کواس کی حفاظت کرنی ہوگی۔ آج ہم اسلامی دنیا کی پہلی اور پوری دنیا میں ساتویں نمبر پر ایٹمی طاقت ہیں۔ ہمیں اپنی کردار سازی کرنا ہو گی۔ دوسروں پر تنقیدکرنے کے بجائے اگر ہم اپنے آپ کو ٹھیک کر لیں تو سب ٹھیک ہو جائے گا۔ اس موقع پر نونہال حسنین بخاری نے کلامِ اقبال اور حذیفہ فاروقی نے ملی نغمہ سنایا۔ آخر میں دعائے سعید پڑھی گی۔

Browse More Mutafariq Mazameen