Pani Zindagi Hai - Article No. 827

Pani Zindagi Hai

پانی زندگی ہے، زندگی کی حفاظت کیجئے - تحریر نمبر 827

للہ تعالیٰ نے ایسی بے شمار نعمتیں ،جن کے بغیر زندگی گزارنا محال ہو، وہ سب ہی مہیا فرمائیں۔ ساتھ ہی یہ ہدایت بھی فرمائی کہ ان نعمتوں پر اپنے رب کا شکر ادا کرو اور استعمال میں میانہ روعی اختیار کرو۔ ان ہی میں ایک انمول نعمت پانی بھی ہے

جمعرات 13 اگست 2015

ہمدرد نونہال اسمبلی روالپنڈی کے اجلاس میں مہمان خصوصی محترم عامر رشید ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر واٹر اینڈ سینیٹیشن اتھارٹی (واسا، روالپنڈی) تھے۔معروف سماجی کارکن ، رکنِ شوریٰ ہمدر د محترم الحاج شیخ مختار احمد بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس کا موضوع تھا: ”پانی زندگی ہے ،زندگی کی حفاظت کیجیے۔“
اسپیکر اسمبلی نونہال عائشہ اسلم تھیں۔
تلاوتِ قرآن مجید عرفان احمد نے ، حمد باری تعالیٰ عیشا کیانی اور نعتِ رسول ﷺ اذان علی نے پیش کی۔
نونہال مقررین میں ثاقب صدیق، مہک زہرا اور آمنہ نور شامل تھیں۔
قومی صدر ہمدرد نونہال اسمبلی محترمہ سعدیہ راشد نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ایسی بے شمار نعمتیں ،جن کے بغیر زندگی گزارنا محال ہو، وہ سب ہی مہیا فرمائیں۔

(جاری ہے)

ساتھ ہی یہ ہدایت بھی فرمائی کہ ان نعمتوں پر اپنے رب کا شکر ادا کرو اور استعمال میں میانہ روعی اختیار کرو۔

ان ہی میں ایک انمول نعمت پانی بھی ہے۔ ہمارے پیارے آقا ﷺ نے پانی کی بوند بوند کے حساب دیے جانے کی وعید اور حددرجہ احتیاط کی تلقین فرمائی ہے۔ اگر ہم نے پانی کے استعمال میں کفایت سے کام نہ لیا تو انسان آیندہ کسی بڑی آزمایش سے دوچار ہو سکتا ہے۔اس سلسلے میں اسکول کالج ،جامعات اور مدارس کے علاوہ ہر ممکنہ سطح پر شعور وآگہی کے پروگرام کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

محترم الحاج شیخ مختار احمد اصلاحی نے کہا کہ پہلے وقتوں میں لوگ پانی کی بہت قدر کرتے تھے اور بچوں سے پا نی ضائع کرنے پرناراضگی کا اظہار کرتے تھے، مگر اب ہم میں ایسی عادتیں ختم ہو چکی ہیں۔ ہمیں نونہالوں کو پانی کی اہمیت سے روشناس کراناچاہیے۔
اس موقع پر مختلف اسکولوں کی طالبات نے ایک خوب صورت نغمہ، ایک خاکہ اور رنگارنگ ٹیبلو پیش کیا۔ آخر میں انعامات تقسیم ہونے کے بعد دعاے سعید پیش کی گئی۔

Browse More Mutafariq Mazameen