ایلیٹ فورس ٹریننگ سکول میں ہلاک ہونیوالے دہشتگردوں کی تعداد بارے وزیر قانون اور آپریشن کی نگرانی کرنیوالے سیکورٹی فورسز کے افسر کے بیان میں تضاد:
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اکتوبر۔2009ء)ایلیٹ فورس ٹریننگ سکول بیدیاں میں ہلاک ہونیوالے دہشتگردوں کی تعداد بارے صوبائی وزیر قانون اور آپریشن کی نگرانی کرنیوالے سیکورٹی فورسز کے افسر کے بیان میں تضاد ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بیدیاں روڈ پر ایلیٹ فورس ٹریننگ سکول میں کئے جانیوالے آپریشن کی نگرانی کرنیوالے سیکورٹی ادارے کے اعلیٰ افسر میجر جنرل شفقات نے صحافیوں کو بریفنگ میں بتایا کہ آپریشن میں پانچ دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں جن میں سے تین نے خود کو دھماکے سے اڑایا جبکہ دو پولیس کی فائرنگ کا نشانہ بنے تاہم صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کو تفصیلات میں بتایا کہ ایلیٹ ٹریننگ سکول میں ہلاک ہونیوالے دہشتگردوں کی تعداد چار ہے ۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




