Aik Khatoon - Article No. 980

ایک خاتون - تحریر نمبر 980

ایک خاتون نے ایک ماہر نفسیات سے رابطہ قائم کیا اور اپنی ذہنی پریشانیوں کا علاج چاہا۔ اس کے حالات جان کر اور دیگر باتوں کے علاوہ ماہر نفسیات نے فیصلہ کیا کہ اس خاتون کے خوابوں کا تجزیہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

چنانچہ ہر روز وہ خاتون اس ماہر نفسیات کے پاس آتی اور گزشتہ شب کے خوابوں کی تفصیلات بتائی جن کا وہ معالج تجزیہ کرتا او اس کی ذہنی الجھنوں کو دور کرنے کا حل سوچتا۔ ایک دن وہ خاتون اس ماہر نفسیات کے پاس پہنچی تو بتایا کہ گزشتہ شب تو اس نے کوئی خواب ہی نہیں دیکھا۔ اس پر معالج نے قدرے ناپسندیدگی کے لہجے میں کہا۔ ”دیکھئے خاتون! اگر آپ اپنا ہوم ورک کر کے نہیں آئیں گی تو میں آپ کی کوئی مدد نہیں کر سکوں گا۔“

Browse More Urdu Jokes