Foji Apne Afsar Se - Article No. 581

فوجی اپنے افسر سے - تحریر نمبر 581

ایک فوجی افسر جوانوں کو مسلسل دوڑائے چلا جا رہا تھا جبکہ جو ان مسلسل دوڑ کر بہت زیادہ تھک چکے تھے اچانک افسر نے ان کو روک کر کہا ”میں آنکھیں بند کرتا ہوں تم میں سے جو مزید دوڑنا چاہے وہ ایک قدم آگے آ جائے“۔

(جاری ہے)

یہ کہہ کر افسر نے آنکھیں بند کر لیں جب اس نے آنکھیں کھو لیں تو دیکھا کہ ایک فوجی گھبرایا ہوا آگے کھڑا ہے۔ افسر نے اسے شاباش دی اور کہا:”شاباش! اس ملک کو تم جیسے جوانوں کی ہی ضرورت ہے“۔ جوان بولا:”سر! میری بات سنیں میں ایک قدم آگے نہیں ہوا بلکہ یہ سب ایک قدم پیچھے ہو گئے ہیں“۔

Browse More Urdu Jokes