Hindu Miyan Biwi - Article No. 1114

ہندو میاں بیوی - تحریر نمبر 1114

ہندو میاں بیوی دونوں نئے جنم پر یقین رکھتے تھے۔ انہوں نے عہد کیا کہ جو پہلے مرے گا وہ دوسرے سے رابطہ کی ہر ممکن کوشش کرے گا۔ اتفاق ہوا کہ شوہر پہلے مر گیا اور بیوی اس کے پیغام کا انتظار کرنے لگی۔ چھ ماہ بعد کی بات ہے کہ شام کے وقت بیوی تنہا اپنے کمرے میں بیٹھی تھی کہ اسے اپنے مرحوم شوہر کی آواز سنائی دی۔ بیوی فرط مسرت سے اچھل پڑی اور تصدیق کی وکرم کیا یہ تم ہی ہو؟ دوسری جانب سے جواب آیا۔
”ہاں! شانتی میں ہی ہوں‘ میں اس وقت ایک کھیت میں موجود ہوں اور وہاں دوسرے کنارے میرے گائے بھی موجود ہے جو کہ نہایت حسین و خوبصورت ہے کہ ایسی گائے آج تک میری نگاہ سے نہیں گذری۔“ بیوی نے بات کاٹتے ہوئے کہا۔ ”وکرم کیا تم خوش ہو اور دوسرا جنم لے چکے ہو۔ جلدی سے بتاوٴ تم سے ملنا چاہتی ہوں۔

(جاری ہے)

“ شوہر نے جواب دیا۔ ”ہاں ہاں! میں بے حد خوش ہوں میں تمہیں اس گائے کے حسن کے بارے میں بتا رہا تھا کہ اس کی بڑی بڑی نیلی آنکھیں ہیں اور۔

“ بیوی نے جھنجھلا کر فوراً بات کاٹی۔ ”میں تم سے بات کرنا چاہتی ہوں اور تم ہو کہ بس گائے کے قصدے گائے جا رہے ہو؟“ شوہر بیوی کی پریشانی پر تیزی سے بولا۔ ”اوہ میری پیاری بیوی! میں تو تمہیں یہ بتانا ہی بھول گیا کہ اس جنم میں ایک بیل کے روپ میں پیدا ہوا ہوں اور پنجاب میں ایک بڑے کھیت میں رہتا ہوں۔“

Browse More Urdu Jokes