Pehli Martaba Ishq Mein Giraftar - Article No. 1005

پہلی مرتبہ عشق میں گرفتار - تحریر نمبر 1005

پہلی مرتبہ عشق میں گرفتار ہونے کے بعد عبد القدوس صاحب بھاگے بھاگے اپنے دوست کے پاس گئے۔ حال دل سنانے کے بعد انہوں نے کہا۔ ”میں پری وش سے شادی کرنا چاہتا ہوں کوئی ایسی ترکیب بتاوٴ کہ وہ شادی پر رضا مند ہو جائے۔“ یہ تو بہت آسان ہے۔

(جاری ہے)

دوست نے کہا ”اس کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کہو کہ میں تم سے محبت کرتا ہوں‘ غزالہ کیا تم مجھ سے شادی کرو گی؟“ ”مجھے افسوس ہے۔ میں یہ بات اس سے ہرگز نہیں کہہ سکتا۔ ”عبد القدوس صاحب کا چہرہ لٹک گیا۔ ”کیوں“ دوست نے وجہ پوچھی۔ ”اس لئے کہ اس کا نام غزالہ نہیں ہے۔“

Browse More Urdu Jokes