Teen Jin - Article No. 543

تین جن - تحریر نمبر 543

ایک دفعہ ایک بحری جہاز حادثے کا شکار ہو گیا اتفاق سے تین آدمی بچ نکلنے میں کامیاب ہو گئے وہ ایک بیابان جزیرے پر پہنچ گئے ان میں سے ایک آدمی کو ایک چراغ ملا اسے رگڑنے پر ایک جن حاضر ہوا وہ تینوں جن کو دیکھ کر بہت خوش ہوئے جن نے ان سے کہا:”میں تمھاری ایک ایک خواہش پوری کر سکتا ہوں“۔

(جاری ہے)

تینوں یہ سن کر بہت خوش ہوئے پہلا آدمی بولا:”مجھے میرے والدین کے پاس لے چلو“۔ جن نے اس کی خواہش پوری کر دی دوسرا آدمی بولا:”مجھے میرے بیوی بچوں کے پاس لے چلو“۔ جن نے اس کی خواہش بھی پوری کر دی پھر جن نے تیسرے آدمی سے اس کی خواہش پوچھی تو اس نے کچھ سوچ کر جواب دیا:”میرا دل ان دونوں کے بغیر نہیں لگ رہا ایسا کرو تم ان دونوں کو واپس لے آوٴ“۔

Browse More Urdu Jokes