Wazir E Taleem - Article No. 597

وزیر تعلیم - تحریر نمبر 597

ایک سکول میں وزیر تعلیم آنے والے تھے سارا عملہ فکر مند تھا۔ اساتذہ نے بچوں کو سوالات کی مشق کروا دی ایک لڑکے کو صرف اس بات کی مشق کروائی گئی کہ جب وزیر تعلیم تم سے پوچھیں کہ تمھیں کس نے بنایا تو جواب دینا ہمیں اللہ تعالیٰ نے بنایا ہے۔

(جاری ہے)

وقت مقررہ پر وزیرتعلیم تشریف لائے تو انہوں نے کلاس سے سوال کیا:”بھئی ! آپ لوگوں کو کس نے بنایا ہے؟“۔ پوری کلاس پر خاموشی چھائی رہی‘ وزیر تعلیم نے یہی سوال جب دوبارہ پوچھا تو ایک چھوٹی سی بچی نے اپنی سیٹ سے اٹھ کر کہا :”سر! جس لڑکے کو اللہ تعالیٰ نے بنایا ہے وہ آج اسکول نہیں آیا“۔

Browse More Urdu Jokes