Muhabbat Kay Mazahiya Faiday - Article No. 2028

Muhabbat Kay Mazahiya Faiday

محبت کے مزاحیہ فائدے - تحریر نمبر 2028

محبت کرنے کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ اس کے بعد آپ کو بھوک نہیں لگتی۔

بدھ 9 دسمبر 2015

ماہ نور عمران اشرف:
محبت کرنے کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ اس کے بعد آپ کو بھوک نہیں لگتی۔ جسم میں موجود فالتو چربی کم ہو جاتی ہے اور آپ چاک و چوبند رہتے ہیں۔ محبت کرنے کے بعد آپ کو نیند کم آنے لگتی ہے ، اس سے آپ کے کام میں حرج نہیں ہوتا۔ بے جا سونے کی عادت نہیں رہتی۔ آپ ہمہ وقت مستعدرہتے ہیں۔
محبت کا ایک بہت ہی زبردست فائدہ یہ ہے کہ گرم ترین موسم بھی آپ کو موسم عاشقانہ نظر آتا ہے اور آپ شدید گرمی میں بھی گرمی لگنے سے بچے رہتے ہیں۔

(جاری ہے)


محبت ہو جانے کے بعد آپ تمام مسائل سے بے پروا خوامخوا خو رہنے لگتے ہیں، ہر پل دل خود خود مسکرانے کو چاہتا ہے۔
محبت کے بعد آپ میں جینے کی امنگ جاگتی ہے آپ ڈپریشن سے بھی بچے رہتے ہیں۔
محبت کی برسات کے بعد آپ دل میں دوسروں کے لیے اچھے جذبات پیدا ہوتے ہیں۔
یہ بھی سچ ہے کہ محبت کرنے کے بعد آپ اداس بھی ہو جاتے ہیں، محبوب کی بے اعتنائی آپ کو غمگین کر دیتی ہے، اس لیے کوشش کریں کہ محبوب ایسا ڈھونڈیں جس میں زندگی کے جراثیم بھر پور ہوں، جو آپ کو خوش رکھے۔
کچھ لوگ محبت کے بعدخودکشی کرتے بھی نظر آتے ہیں مگر معاشرے میں ایسے لوگوں کی تعداد خال خال ہی نظر آتی ہے۔

Browse More Urdu Mazameen