Mujhay Likhna Nehin Ata - Article No. 2039

Mujhay Likhna Nehin Ata

مجھے لکھنا نہیں آتا - تحریر نمبر 2039

مجھے لکھنا نہیں آتا․․․؟ مگر میں بضد ہوں کہ میں نے تولکھنا ہے۔ کیونکہ بہت سے بڑے بڑے لکھنے والے بھی ایسے ہی کررہے ہیں۔ یہاں بڑے سے میری مراد عمر میں بڑا ہے․․․؟ آپ کچھ اورنہ سمجھ لیں۔

جمعہ 29 جنوری 2016

حافظ مظفر محسن:
مجھے لکھنا نہیں آتا․․․؟ مگر میں بضد ہوں کہ میں نے تولکھنا ہے۔ کیونکہ بہت سے بڑے بڑے لکھنے والے بھی ایسے ہی کررہے ہیں۔ یہاں بڑے سے میری مراد عمر میں بڑا ہے․․․؟ آپ کچھ اورنہ سمجھ لیں۔
یہاں ہرمیدان میں یہی ہورہاہے کئی بارایسا ہواکہ ٹی وی پرلگ مشاعرے میں کوئی شاعرغزل کے اشعار پڑھ رہاہے اور لوگ ہنس رہے ہیں۔
لوگ اس لئے نہیں ہنس رہے تھے کہ غزل مزاحیہ تھی بلکہ لوگ شاعر کی ” معصومیت“ یا” عیاری“ پرہنس آرہی تھی۔ اب کمپوٹرایج ہے لوگوں کوبلکہ عام قاری کوبھی بے وزن شعر بے وزن شعر پرہنسی آہی جاتی ہے۔ ویسے وقت بے وقت بات کرنا اور وزن بے وزن شعر پڑھنا اور وہ بھی مشہور شاعروں پرالزام ہے کہ وہ غزلیں‘ نظمیں دوسروں سے لکھواتے ہیں اس سلسلہ میں ساغر صدیقی مرحوم کے ساتھ ظالم نام نہاد شاعروں نے بڑے ظلم کئے)
ہاں البتہ مشہور ستارنواز استادرئیں خان نے ٹھیک کیاتھاکہ غلطی ہوسکتی ہے ایک آدھ ماترے کی․․․ یاکبھی سرغلط بھی لگ سکتاہے مگرپوری غزل کے ساتھ ایسا ہو․․․ اچھی بات نہیں۔

(جاری ہے)


تاریخ سے سبق ملتاہے۔ اور عقل مندآمی سبق سیکھتے بھی ہیں۔ ہمارے ہاں پہلوانوں کے بڑے بڑے خاندان مشہورتھے (اب وہ سب اللہ کوپیارے ہوگئے) انہی خاندانوں سے ایک خاندان لاہور کے بھولو پہلوان کاخاندان تھا” اکی“ پہلوان اس خاندان کے سب سے پھر تیلے پہلوان سمجھے جاتے تھے مگر جب ”اکی پہلوان“ کوپھرتیا دکھانے کے لئے کہا گیااور مقابلے میں ” انوکی آف جاپانُُ کھڑا کردیاگیاتو پھر توبہ توبہ توبہ․․․ شرمندگی کے سوا کچھ نہ تھا․․․․ مقابلہ شونکہ ڈائریکٹ ٹیلی کاسٹ ہورہاتھااس لئے لوگوں کو ٹیلی ویژن بندکرنا پڑے کیونکہ” اکی پہلوان“ کے Behaveپرپوری قوم توشرمندہ ہونے سے رہی۔
(جی ہاں․․․آپ نے ٹھیک یادکرایا․․․ ”اکی پہلوان“ سے اٹھا بھی نہیں جارہاتھا اور وہ زمین پرچت لیٹا درد والم سے کراہتے ہوئے ڈرڈر کے کہہ رہاتھا میراکندھا نکل گیا ہے) ٹیلی ویژن پر بہت سے فنکار جب کام کررہے ہوتے ہیں توٹی وی توڑدینے کودل چاہتاہے مگریہ سوچ کرنہیں توڑتے کہ اپناہی نقسان ہوگا ایک گلوکاروہ توایسی ہیں کہ جن کی سفارش حالانکہ پاکستان سے باہر شفٹ ہوچکی ہے مگرپھر بھی کسی اور سفارش کے سہارے وہ ٹی وی پر آکرگاتی ہیں اور لوگوں کوبالکل پتہ نہیں چلتا کہ مردگارہاہے یا عورت․․․ ایسے ہی ہمارے ہاں بڑے بڑے عہدوں پر فائزلوگ من مانیاں کررہے ہیں‘ کرتے رہیں گے کہ انہیں اختیار دیاگیاہے حالانکہ انہیں ٹھیلہ لگاکرامرود بیچنے چاہیں۔

Browse More Urdu Mazameen