Sharif Aadmi Nawaz Sharif - Article No. 2063

Sharif Aadmi Nawaz Sharif

شریف آدمی (نوازشریف) - تحریر نمبر 2063

آپ انیس سوپچاسی میں غیر جماعتی الیکشن میں پیداہوئے ‘ ابھی چھوٹے ہی تھے کہ کاندھوں پر وزارت خزانہ کابوجھ آن پڑا۔آپ نے بحسن وخوبی یہ بوجھ ہلکاکیا۔

بدھ 8 جون 2016

عطاء اللہ عالی:
آپ انیس سوپچاسی میں غیر جماعتی الیکشن میں پیداہوئے ‘ ابھی چھوٹے ہی تھے کہ کاندھوں پر وزارت خزانہ کابوجھ آن پڑا۔آپ نے بحسن وخوبی یہ بوجھ ہلکاکیا۔
آپ کو کھانے پینے کا بہت شوق ہے شروع میں یہ شوق صرف کھانے پینے کی چیزوں تک محدود تھا‘ آپ سے پہلے صرف جاگیردار ہی سیاست کے پیشے میں آیا کرتے آپ نے جہاں اور چیزیں توڑیں وہاں یہ قصور بھی پاش پاش کردیا‘ آپ نے تمام ریاستی اداروں کی بنیادیں دوبارہ استوار کیں پہلی کھوکھلی کردیں۔


آپ کے دور حکومت میں بزنس نے بہت ترقی کی آپ کی اپنے بزنس نے۔
آپ نے ہر طرف پیسے کی ریل پیل کردی آپ کی ریل کو بھی پیل کرنے کے چکر میں ہیں‘ آپ اور سیاستدانوں کی طرح جھوٹ نہیں بولتے ان کاالگ سٹائل ہے)۔

(جاری ہے)


اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ آپ لکھی ہوئی تقریر ہی پڑھتے ہیں اور سپیچ رائٹر پیسے لے کریہ کام کردیتے ہیں۔
جب سے آپ سیاست میں آئے ہیں اقتدار میں چلے آرہے ہیں اب سیاست ختم ہو گئی ہے آپ کا اقتدار رہ گیا ہے۔


آپ طعباََ اتنے شریف ہیں کہ آپ کے چھوٹے بھائی آپ کے بڑے بھائی لگتے ہیں۔
آپ کو اپنا نام بہت پسند ہے تقریر میں اپنا نام اتنی بارلیتے ہیں کہ سننے والا سمجھتا ہے کہ کسی اور شخص کے بارے میں بات کررہے ہیں۔
آپ کو مطالعہ کا بھی شوق ہے بچپن میں پڑھی ایک کہانی کے طفیل اب پورے ملک میں صرف اتفاق میں برکت ہے۔
آپ نے کم عمری میں ہی اپنا لوہامنوالیا تھا اب ملک میں ہر طرف آپ کالوہاہی نظر آتا ہے۔
آپ نے چھوٹی صنعتوں پر بھی توجہ دی خاص طور لفافہ بنانے والی صنعت خوب پھلی پھولی اب ہر جگہ الفافہ جاتا ہے۔
ناول زیادہ پڑھنے کی وجہ سے آپ نے پلاٹوں میں ہمیشہ دلچسپی لی۔
آپ نے صنعتکاروں کوکھی چھٹی دے دی اور معیشت کی مکمل چھٹی کروادی۔
چھوٹی صنعتوں کے فروغ کااندازہ اس سے لگائیے کہ آپ سے پہلے لوٹے صرف باتھ رومز میں بڑھکتے رہا کرتے اب ایوانوں میں مقام پانے لگے۔

آپ ملک کا بہت بڑا سرمایہ ہیں اب تو سارا سرمایہ ہی آپ ہیں۔ آپ نے اقتدار میں آتے ہی کشکول توڑدیا اور بڑی چیزیں استعمال کرنا شروع کردیں۔ اختصار پسندی کی وجہ سے آپ ہر کیس کو بریف کیس بنادیتے ہیں کھلی کچہری لگانا بہت پسند ہے اسی لیے باقی کچہریوں کو بھی کھلاکھلا کردیاہے۔ موسیقی سے دلی لگاؤ ہونے کے باعث ملکہ پکھراج کی تخلیقی صلاحیتوں کے دل سے معترف ہیں۔
آپ نے ملک میں ٹیکسیوں کے فروغ میں بہت حصہ لیا بھٹو صاحب نے بینکوں کو قومیا تھا آپ نے پیلادیا۔
آپ ملک کو وہاں لے گئے ہیں جہاز کوئی ملک جاتا ہے بلکہ کوئی جاتا ہے بلکہ کوئی جاتا ہی نہیں۔ کھیلوں کی خصوصی سرپرستی کی وجہ سے کھلاڑیوں کو کھیلنے کے بہت پیسے ،ملنے لگے اور نہ کھیلنے کے اور بھی زیادہ۔
آپ کو چھانگا مانگا سیاست کابانی بھی کہاجاتا ہے مگرآپ ا س کی پرواہ نہیں کرتے اور چھانگے مانگے بھی۔

آپ کے دور میں لاہور نے ہی ترقی نہیں کی اطراف میں بھی خوب ترقی ہوئی یعنی رائے ونڈمیں۔
آپ مغل طرز حکمرانی کے دلدادہ ہیں کاش آپ مغلیہ دور مں ہی پیداہوجائے۔
آپ کے عظیم الشان دور میں کوئی غریب نظر نہیں آتا ان میں باہر آنے کی اہمیت ہی ختم ہوگئی۔
آپ جب بھی باہر گئے وہاں کچھ دیکھا یہاںآ کر بناکر دم لیا موٹر وے اس کی زندہ مثال ہے․․․․․․ قوم کا چاہے بھر کس نکل جائے آپ جو سوچ لیں کرکے چھوڑدیتے ہیں اور بعض اوقات تو کرکے بھی نہیں چھوڑتے۔

آپ کو بہاولپور بہت پسند ہے مگر دور افتادہ مقام ہونے کی وجہ سے اکیلے نہیں جاتے۔
اس میں کوئی شک نہیں آپ کے دورمیں ملک نے بہت ترقی کی پہلے صرف ایک ملک کی بات ہوتی تھی اب چار چار پانچ پانچ ملکوں کی بات ہوتی ہے۔
آپ نے برسوں کی سوئی ہوئی پنجابی قوم کو جگایا اور ان کی پگ پر لگایاداغ دھو ڈالا اب نہ داغ ہے نہ پگ۔ جہاں ظلم ہوتا ہے آپ وہاں فوراََ پہنچتے ہیں اور بعض اوقات تو ظلم سے بھی پہلے پہنچ جاتے ہیں اس خطے میں رنجیت سنگھ کے بعد آپ واحد مضبوط پنجابی حکمران ہیں آپ کے دور کو دیکھ کر لوگ رنجیت سنگھ کو بھول گئے ہیں۔

Browse More Urdu Mazameen